سورۂ فاتحہ؛فضیلت اور خواص

Tue, 04/28/2020 - 00:41

اس سورت کی فضیلت میں کہا گیا ہے کہ اس کا نزول، امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہ ہونے کا باعث بنا۔ سورہ حمد کو واجب نمازوں میں پڑھنا، بیمار پر دم کرنا اور میت کو قبر میں رکھتے ہوئے پڑھنا مستحب ہے۔

سورۂ فاتحہ؛فضیلت اور خواص

اس سورت کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بہت ساری روایات وارد ہوئی ہیں، ایک روایت کے مطابق جبرئیلؑ امین پیغمبر اکرم(ص)سے کہتے ہیں کہ اس سورت کی وجہ سے امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہیں ہوگا[ فخر رازی، التفسیر الکبیر، ۱۴۲۰، ج۱، ص۱۵۸.]۔ ایک اور روایت کے مطابق اس سورت کو ہر درد کی دوا قرار دیا ہے[بحرانی، البرہان، ۱۴۱۵ق، ج۱، ص۹۷.]۔ امام علی(ع)پیغمبر اکرم(ص)سے نقل کرتے ہیں کہ سورہ حمد عرش الہی کے خزانوں میں سے ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے نبی(ص)سے مختص کیا ہے جس میں دوسرے کسی پیغمبر کو شریک نہیں کیا ہے۔ سوائے بسم اللہ کے جس میں صرف سلیمان(ع)پیغمبر شریک ہیں... جو بھی محمد و آل محمد(ع) کی محبت کے عقیدے کے ساتھ پڑھے تو ہر ایک حرف کے بدلے ایسا حسنہ اسے دیا جائے گا جو دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے بہتر ہے ...[ صدوق، الامالی، ۱۴۱۳ق، ۱۷۶]
پیغمبر اکرم(ص)نے سورہ فاتحہ کو سب سے بہترین سورت قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے۔ تورات، انجیل، زبور اور قرآن میں اس جیسی سورت نازل نہیں ہوئی ہے۔ ایک اور حدیث نبوی کے مطابق سورہ فاتحہ کی تلاوت کا ثواب دو تہائی قرآن تلاوت کرنے اور تمام مومنین کو صدقہ دینے کے برابر ہے[ طبرسى، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ۱۳۷۲ش، ج۱، ص۸۸.]۔ امام جعفر صادق(ع)نے بھی سورہ فاتحہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ جو بھی اس کی تلاوت کرے گا اللہ اس پر دینا اور آخرت کی خیر تک پہنچنے کا راستہ کھول دے گا۔ اور آپ(ع) نے اسی طرح پھر فرمایا ہے کہ اللہ تعالی کا اسم اعظم اس سورت میں تقسیم ہوا ہے[ طبرسى، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ۱۳۷۲ش، ج۱، ص۸۸.]۔ شیخ مفید ؒاپنی کتاب الاختصاص میں ایک حدیث نقل کرتے ہیں جس میں پیغمبر اکرم(ص) سے کسی نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا ثواب دریافت کیا تو اس کے جواب میں آپ نے اس کی تلاوت کے ثواب کو تمام آسمانی کتابوں کی تلاوت کے برابر قرار دیا ہے۔[ طبرسى، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ۱۳۷۲ش، ج۱، ص۸۸.]۔
................................
 طبرسى، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ۱۳۷۲ش، ج۱، ص۸۸۔
نوری طبرسی، میرزا حسین، مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، بیروت، آل البیت(ع)، چاپ دوم، ۱۴۰۸ھ۔۔
مكارم شيرازى، ناصر، تفسیر نمونہ، تہران، دار الكتب الإسلاميۃ، چاپ اول، ۱۳۷۴شمسی ہجری۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29