قرآن مجید کے سورے

سوره مریم کا مختصر جائزه
04/28/2022 - 18:56

سوره مریم قرآن کی 19ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے اور 16ویں پارے میں واقع ہے اس سورے میں حضرت مریم کی داستان نقل ہوئی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "سوره مریم" رکھا گیا ہے اس سورت کا اصلی پیغام بشارت اور انتباہ ہے جسے حضرت زکریا، حضرت یحیی، حضرت ابراہیم، حضرت موسی اور حضرت عیسی کی داستان کے ضمن میں بیان کیا گیا ہے قیامت اور اس کی کیفیت، خدا کے صاحب اولاد ہونے کی نفی اور شفاعت سے مربوط مسائل اس سورے میں ذکر ہونے والے دیگر موضوعات ہیں۔

سوره ابراهیم کا مختصر جائزه
04/19/2022 - 19:48

سوره ابراہیم، قرآن کی چودھویں اور مکی سورت ہے یہ سورت تیرھویں پارے میں ہے اس سورت میں حضرت ابراہیم(ع)کے اسم، داستان اور دعاؤں کا ذکر ہے اور اسی سبب اسے ابراہیم کا نام دیا گیا ہے، سوره ابراہیم کا اصل موضوع توحید، قیامت کی توصیف، حضرت ابراہیم(ع) کی داستان اور آپ کے ہاتھوں کعبہ کی تعمیر ہے اس سورت میں اسی طرح حضرت موسیٰ(ع)، قوم بنی اسرائیل، حضرت نوح(ع)، قوم عاد اور ثمود کی داستانیں بھی ذکر کی گئی ہیں۔

سوره رعد کا مختصر جائزه
04/16/2022 - 19:42

سوره رعد قرآن کی تیرہویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو تیرہویں پارے میں واقع ہے "رعد" بادل کی گرج کو کہا جاتا ہے یہ نام اس سورت کی تیرہویں آیت سے لیا گیا ہے اس سورت میں خدا کی توحید اور قدرت، قرآن کی حقانیت، پیغمبر اسلام1کی نبوت ، رسالت، قیامت کے حالات اور بہشت و جہنم کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے۔

سوره اعراف کا مختصر جائزه
04/07/2022 - 06:48

سوره اعراف قرآن مجید کی ساتویں سورت ہے جس کا شمار مکی سورتوں میں ہوتا ہے اور قرآن مجید کے آٹھویں اور نویں پارے میں واقع ہے۔ اس سورت کو اعراف کہا گیا ہے کیونکہ اس میں اصحاب اعراف کا تذکرہ موجود ہے، دیگر مکی سورتوں کی طرح سوره اعراف میں بھی زیادہ تر حصہ مبداء اور معاد، توحید کا اثبات، قیامت کی عدالت، شرک سے مقابلہ، جہان آفرینش میں انسان کے مقام کی تثبیت کے بارے میں بیان ہے۔

سوره انعام کا مختصر جائزه
04/07/2022 - 05:51

سوره اَنعام قرآن کریم کی چھٹی اور مکی سورتوں میں سے ہے جو ساتویں اور آٹھویں پارے میں واقع ہے اس سورت کی 15ویں آیت میں چوپایوں کے متعلق گفتگو کی گئی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "اَنعام" رکھا گیا ہے جس کے معنی چوپایوں کے ہیں سوره انعام کی محوری گفتگو اصول دین، یعنی توحید، نبوت اور معاد کے بارے میں ہے اس سورت میں سورج اور چاند ستاروں کی عبادت و پرستش سے متعلق کافروں کے ساتھ ہونے والی حضرت ابراہیم(ع) کی گفتگو بھی نقل ہوئی ہے۔

سوره مائده کا مختصر جائزه
04/06/2022 - 11:42

سوره مائدہ قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو چھٹے اور ساتویں پارے میں واقع ہے مائدہ کے معنی غذا یا دسترخوان کے ہیں اس سورت میں حضرت عیسیؑ کے حواریوں کی درخواست پر آسمان سے مائدہ اترنے کے واقعے کا ذکر کیا گیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "مائدہ" رکھا گیا ہے سوره مائدہ میں بہت سارے فقہی احکام جیسے حلال و حرام، وضو اور تیمم وغیرہ کے بیان کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر بھی بحث ہوئی ہے جن میں اسلام میں مسئلۂ ولایت، مسیحیت میں تثلیث، قیامت و معاد، وفائے عہد، عدالت اجتماعی، عدالت کے ساتھ گواہی دینا اور انسانوں کے قتل کا حرام ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

سورۂ فاتحہ؛فضیلت اور خواص
04/28/2020 - 00:41

اس سورت کی فضیلت میں کہا گیا ہے کہ اس کا نزول، امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہ ہونے کا باعث بنا۔ سورہ حمد کو واجب نمازوں میں پڑھنا، بیمار پر دم کرنا اور میت کو قبر میں رکھتے ہوئے پڑھنا مستحب ہے۔

Subscribe to قرآن مجید کے سورے
ur.btid.org
Online: 54