خدا کی مرضی کس میں ہے

Tue, 12/24/2019 - 13:40

خلاصہ: خداوند متعال جس سے راضی ہوتا ہے وہ جنت میں جانے کے لئے مشتاق ہوتا ہے۔

خدا کی مرضی کس میں ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال کی مرضی اس میں ہے کہ مؤمن خدا کے بتائے ہوئے احکام پر عمل کرے، جن واجبات کو انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے انہیں بجالائے اور جن محرمات سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے ان کو انجام نہ دے، یہ وہ اسباب ہیں جن کی بنا پر خدا کی مرضی حاصل ہوتی ہے، خود خداوند متعال اس بات کی قرآن مجید میں اس طرح فرمارہا ہے: «وَأَطِيعُواْ اللّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ[سورۂ آل عمران، آیت:۱۳۲] اور اللہ و رسول کی اطاعت کرو شاید رحم کے قابل ہوجاؤ»،
     اگر انسان خدا کی عائد کردہ واجب چیزوں پر عمل کرے اور حرام کاموں سے اپنے آپ کو محفوظ کرلے تو یقینا یہ کام، خدا کی رضایت حاصل کرنے کا سبب بنتا ہے، یہاں تک کہ خدا ان سے راضی ہوجاتاہے: «رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ[سورۂ مائدہ، آیت:۱۱۹] خدا ان سے راضی ہوگا اور وہ خدا سے اور یہی ایک عظیم کامیابی ہے»،
     خدا جس سے راضی ہوتا ہے وہ جنت میں جانے کے لئے مشتاق ہوتا ہے اور جو شخص جنت میں جانے کا مشتاق ہوتا ہے وہ اپنی موت کی تمنی کرتا ہے جیسا کہ امیرالمؤمنین علی(علیہ السلام) ارشاد فرما رہے ہیں: «شَوَّقوا اَنفُسَکُم الی نَعیم الجَنَّه تُحبُّوا المَوتَ وَ تَمقُتُوا الحَیات؛ اپنے آپ کو جنت کی نعمتوں کا مشتاق بناؤ، یہاں تک کہ موت سے محبت کرو اور  زندگی کو اپنا دشمن جانو»[غرر الحكم و درر الكلم، ص:۴۱۴].
*غرر الحكم و درر الكلم،  عبد الواحد بن محمد تميمى آمدى، دار الكتاب الإسلامي، ۱۴۱۰ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33