خدا کی عطاکردہ نعمت

Sat, 07/14/2018 - 12:01

خلا'صہ: نعمت خدا کی طرف سے ہمارے لئے ایک تحفہ ہے جس کے ملنے پر ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

خدا کی عطاکردہ نعمت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    خداوند متعال نے جو نعمتیں ہمیں عطاء کی ہیں اگر ہم ان کو خدا کی طرف سے ایک امانت سمجھیں تو نہ اس کے ملنے پر ہمیں خوشی ہوگی اور نہ اس کے نہ ملنے پر ہمیں افسوس ہوگا، اگر ہم اس فکر سے نعمت کو دیکھیںگے تو اس وقت ہم نعمت کے بارے میں یہ سوچیں گے کہ یہ خدا کی جانب سے ہمارے لئے ایک ہدیہ تھا جو ہم سے واپس لے لیا گیا۔
     خداوند متعال نعمت کے ذریعہ ہماری تربیت کرنا چاہ رہا ہے کہ جو خدا تمہیں عطاء کرے اس پر راضی ہوجاؤ اور جس چیز سے منع کرے اس سے رک جاؤ جس کی طرف قرآن مجید کی یہ آیت اشارہ کر رہی ہے: «وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَ لَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَ رَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ...[سورۂ احزاب، آیت:۳۶] اور کسی مومن مرد یا عورت کو اختیار نہیں ہے کہ جب خدا و رسول کسی امر کے بارے میں فیصلہ کردیں تو وہ بھی اپنے امر کے بارے میں صاحبِ اختیار بن جائے».
     نعمت کو خدا کی جانب سے ایک تحفہ سمجھنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انسان کبھی بھی کسی بھی نعمت کے چلے جانے پر غمیگین نہیں ہوگا اور اس کے ملنے پر بہت زیادہ خوشی کا اظھار نہیں کریگا، خداوند متعال ہم سب کو اس کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33