اخلاص اور قرب خدا

Sun, 04/16/2017 - 11:02

اخلاص اور قرب خدا

اخلاص اور قرب خدا

امام خميني (رحمۃاللہ علیہ) کي کاميابي کا راز اخلاص اور قرب الہي تھا ۔ آپ اپني اس کوشش ميں بحسن ِخوبي کامياب ہو گئے تھے کہ ’’ اياک نستعين ‘‘ کو اپنے ميں مجسم کر ليں اور لا متناہي اور لا محدود الہي قدرت سے متصل ہو جائيں ۔
اگر ننھا سا قطرہ اپنے محدود اور چھوٹے سے وجود کے ساتھ ٹھاٹھيں مارتے ہوئے وسيع و عريض سمندر ميں غرق ہو جائے تو کوئي طاقت اسے ختم نہيں کر سکتي ۔ اگر ہر شخص امام خميني (رحمۃاللہ علیہ) کي روش پر عمل پيرا ہو جائے تو امام خميني  (رحمۃاللہ علیہ) کي طرح ہو جائے گا ۔ البتہ يہ کوئي آسان کام نہيں ہے ۔ امام خميني (رحمۃاللہ علیہ) نے اس مشکل اور نادر روزگار کو انجام ديا اور زندہ جاويد ہو گئے ۔ ہم ہر چند اس بلندي تک نہيں پہنچ سکتے ليکن بہر حال ہميں اپني توانائي بھر کوشش کرني چاہيے تاکہ اپني ذمہ داري اور وظيفے کي انجام دہي کسي نہ کسي حد تک ادا کر سکيں ۔

کتاب کا نام:اخلا ق و معنویت
مصنف:آیت اللہ العظميٰ سید علي خامنہ اي (حفظہ اللہ)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73