شیطانی حملے سے بچاؤ

Sun, 12/22/2019 - 11:52

خلاصہ: قرآن مجید کے مطابق شیطان کے حملہ اور وسوسہ سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان میں دو صفات موجود ہوں۔

شیطانی حملے سے بچاؤ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     یر مسلمان کی یہ دلی خواہش ہےکہ وہ اپنے آپ اپنے سب سے بڑے دشمن شیطان کے حملوں سے کس طرح بچائے خداوند متعال شیطان کے حملوں سے بچنے کے لئے دو راستوں کی راہنمائی کی ہے:
۱۔ جب انسان شیطانی وسواس سے دچار ہو تو اُسے اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہیے کہ اللہ تعالی کے حکم کے علاوہ شیطان بھی انسان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا جیسا کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:«وَلَیْسَ بِضَارِّہِمْ شَیْئًا إِلاَّ بِإِذْنِ اﷲِ وَعَلَی اﷲِ فَلْیَتَوَکَّلْ الْمُؤْمِنُونَ[سورۂ مجادلہ، آیت:١٠] اور وہ صاحبانِ ایمان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے جب تک خدا اجازت نہ دے دے اور صاحبانِ ایمان کا بھروسہ صرف اللہ پر ہوتا ہے»۔
۲۔ شیطانی حملات کے مقابلے میں انسان کو چاہیے کہ اللہ کی یادکے ساتھ ساتھ اُس کی پناہ حاصل کرے کیونکہ اللہ پر ایمان رکھنے والوں کی بہترین پناہ اُسی کی ذات ہے:«وَإِمَّا یَنزَغَنَّکَ مِنْ الشَّیْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاﷲِ إِنَّہُ سَمِیعٌ عَلِیمٌ[سورۂ اعراف، آیت:٢٠٠] اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی غلط خیال پیدا کیا جائے تو خدا کی پناہ مانگیں کہ وہ ہر شے کا سننے والا اور جاننے والا ہے»۔ 
    شیطانی حملوںکو  محسوس کرتے ہی انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ کو یاد کرتے ہوئے شیطان کا مقابلہ کرنے کیلئے اُسی پر پوری طریقے سے ایمان لیکر آئے اور صرف اور صرف اسی پر بھروسہ کرے۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30