« اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّـهِ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ »
ان پر شیطان غالب آگیا ہے اور اس نے انہیں ذکر خدا سے غافل کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ یہ شیطان کا گروہ ہیں اور شیطان کا گروہ بہرحال خسارہ میں رہنے والا ہے
(سوره مجادله، آیه 19)
انسان کو گمراہ کرنے میں شیطان کا دوسرا ہتھکنڈا، اللہ کی یاد سے غافل کرنا ہے۔
اس آیت کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے خطبہ فدکیہ میں فرمایا:« وَ أَطْلَعَ الشَّیْطَانُ رَأْسَهُ مِنْ مَغْرَزِهِ هَاتِفاً بِکُمْ، فَأَلْفَاکُمْ لِدَعْوَتِهِ مُسْتَجِیبِینَ »
یعنی شیطان نے کچھوے کی طرح اپنے سر کو آہستہ آہستہ باہر نکالا اس حالت میں کہ اس نے تمہیں دعوت دی پھر تم نے اس کی دعوت پر لبیک کہی۔
تبھی تو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے فرامین کو پس پشت ڈال کر شیطانی اصول کو اپنا نصب العین بنالیا۔
غفلت؛ شیطان کا دوسرا ہتھکنڈا
Mon, 02/19/2018 - 08:22
Add new comment