شیطان کس پر نازل ہوتا ہے

Sat, 02/17/2018 - 13:20

خلاصہ: جھوٹ ہولنے والے پر شیاطین اپنا تسلط کرلیتے ہیں۔

شیطان کس پر نازل ہوتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     شیطان اپنے مقاصد تک پہونچنے کے لئے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ آج کے دور کا اچھے سےاچھا انسان بھی آسانی کے ساتھ چھوٹ بولتا ہے۔
    اگر ہمیں معلوم ہوجائے کے چھوٹ بولنے کے کتنے برے آثار نمودار ہوتےہیں تو بھی کوئی بھی جھوٹ نہیں بولیگا جن آثار میں سے ایک اثر کی جانب خداوند متعال اس طرح اشارہ فرمارہا ہے: «هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ يُلْقُونَ السَّمْعَ وَ أَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ[سورۂ شعراء، آیت: ۲۲۱ اور ۲۲۲] کیا میں تم کو بتاؤں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں، وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں»، اس آیت کی روشنی میں یہ بات واضح کہ شیطان چھوٹ بولنے والے کو آسانی کے ساتھ بہکاتا ہے۔ انسان کو جب جھوٹ بولنے کی عادت ہوجاتی ہے تو وہ آخر کار اس نتیجہ تک ہونچ جاتا ہے کہ اس کو جھوت برا نہیں لگتا جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح فرمارہا ہے: «اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ  أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ[سورۂ مجادله، آیت:۱۹] ان پر شیطان غالب آگیا ہے اور اس نے انہیں ذکر خدا سے غافل کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ یہ شیطان کا گروہ ہیں اور شیطان کا گروہ بہرحال خسارہ میں رہنے والا ہے»۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63