شیطان کا انسان کے اعمال کو آراستہ کرنا

Sat, 12/21/2019 - 19:27

خلاصہ: شیطان شہوت اور ھوس کو غالب کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ برا کام انسان کی نظر میں عاقلانہ، منطقی اور اچھا کام نظر آئے۔

شیطان کا انسان کے اعمال کو آراستہ کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     شیطان کے ہتھیاروں میں سے ایک بہت بڑا ہتیار ''انسان کی نظر میں اسکے اعمال کو آراستہ کرنا'' ہے، یعنی شیطان انسان کو برائیوں اور گناہوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کوشش کرتا ہے اس کی برے عمل کو بھی اچھا بنا کر پیش کرتا ہے تاکہ انسان اس برے کام کو بھی دلچسپی کے ساتھ انجام دے اور اس عمل کو انجام دیتا رہے۔
     شیطان اپنے اس حربہ کو کامیاب بنانے کیلئے شہوت اور ھوس کو ابھارتا ہے، شہوت اور ھوس کو غالب کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ برا کام انسان کی نظر میں عاقلانہ، منطقی اور اچھا کام نظر آئے، اور انسان کا دل اسکے جھوٹ پر مبنی ظاہر میں اس طرح کھو جائے کہ وہ اس کام کے برے نتائج وآثار کو محسوس ہی نہ کر پائے۔
     خداوند متعال نے شیطان کے اس حربہ اور ہتھیار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:«تَاﷲِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَی أُمَمٍ مِنْ قَبْلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمْ الشَّیْطَانُ أَعْمَالَہُمْ فَہُوَ وَلِیُّہُمْ الْیَوْمَ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ[سورۂ نحل، آیت:٦٣]  اللہ کی اپنی قسم کہ ہم نے تم سے پہلے مختلف قوموں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے کاروبار کو ان کے لئے آراستہ کردیا اور وہی آج بھی ان کا سرپرست ہے اور ان کے لئے بہت بڑا دردناک عذاب ہے»۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22