شیطانی وسوسے

Thu, 03/15/2018 - 08:18

خلاصہ: شیطان سب سے پہلے انسان کو احکام سے دور کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

شیطانی وسوسے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     بعض اوقات انسان کو شیطانی وسوسے اس طرح سے گھیر لیتے ہیں کہ ان کی  وجہ سے وہ ہر کسی کو غلط نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہر کام میں کسی نے کسی نہ کسی غلط فکر کا شکار ہوجاتا ہے، اس طرح وہ اپنی اور دوسروں سب کی زندگی کو پریشانی میں ڈال دیتا ہے۔
     اسی لئےاگر کوئی اس بیماری میں مبتلاء ہے تو سب سے پہلے اسے چاہئے کہ وہ اس کی جانب توجہ کرنا چھوڑ دے، انسان اپنی زندگی میں کئ چیزوں میں وسوسوں کا شکار ہوتا ہے جن میں سے ایک اسلام کے احکام ہیں، سب سے پہلے شیطان، انسان کو احکام سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے لہذا وہ انساان کو وسوسوں میں گرفتار کر کے چھوڑ دیتا ہے تا کہ اس کا کوئی بھی عمل خدا کی بارگاہ میں قبول نہ ہو، شیطان انسان کو اپنے وسوسوں کے ذریعہ دھوکہ دیتا ہے جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ[سورہ ناس، آیت:۵] جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے»۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47