صلح حسنیؑ سے قیام حسینیؑ تک

Sat, 10/12/2019 - 20:49

خلاصہ: حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام) نے حالات کے تناظر میں صلح کی اور حضرت امام حسین (علیہ السلام) نے حالات کے تناظر میں قیام کیا، کیونکہ زمانے کے حالات کا آپس میں فرق تھا۔

صلح حسنیؑ سے قیام حسینیؑ تک

جس زمانے میں لوگوں پر کسی نصیحت کا اثر ناممکن ہوگیا تو حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی ذمہ داری کیا تھی؟ کیا کوئی لشکر فراہم کرنا چاہیے تھا جو بنی امیہ سے جنگ کرے؟ آپؑ کے بھائی حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام)  سے کیسا برتاؤ کیا گیا؟ معاویہ سے ہدیے لے کر آنحضرتؑ کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ ان حالات کے تناظر میں کون امام حسین (علیہ السلام) کے ساتھ مل کر معاویہ اور یزید سے جنگ کرنے کے لئے تیار تھا؟

لہذا نہ آپؑ کی وعظ و نصیحت کا کوئی فائدہ تھا اور نہ ہی لشکر تیار کرکے جنگ کرسکتے تھے۔ اس زمانے میں حضرت امام علی (علیہ السلام) کے زمانے کی طرح اصحاب باقی نہیں رہے تھے، حتی حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کے اصحاب بھی آخر میں، جنگ پر جانے کے لئے تیار نہیں تھے۔ نہج البلاغہ میں آپؑ کے بعض خطبے ان لوگوں کی مذمت کے بارے میں ہیں جو جنگ پر جانے سے سستی کرتے تھے، جیسے آپؑ کا فرمان: "یا اشباہ الرجال و لا رجال"، "اے مَردوں جیسے، جبکہ مرد نہیں ہو"۔
کیا ایسے لوگ امام حسین (علیہ السلام) سے مل کر معاویہ اور یزید سے جنگ کرنے کے لئے آمادہ ہوجاتے؟
حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کی شہادت سے معاویہ کی موت اور یزید کے لئے بیعت لینے تک تقریباً دس سال گزر چکے تھے، اس عرصے میں حضرت امام حسین (علیہ السلام) نے کوشش کی کہ ایسے افراد کی پرورش کریں جن کے ذریعے معاشرے میں بیداری پیدا کرسکیں۔ آپؑ نے دس سال خفیہ طور پر بہت کوشش کی۔ آپؑ مختلف شہروں کے مسلمانوں کو پیغام دیتے خاص طور پر حج کے موقع پر مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ اور ممتاز شخصیات کو اکٹھا کرتے اور ان کو وعظ و نصیحت فرماتے۔
حضرت امام حسین (علیہ السلام) سے "منا" میں کئی خطبے نقل ہوئے ہیں، یہ خطبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آپؑ نے ان دس سالوں کے دوران افراد کو پرورش دینے کے لئے کتنی کوشش کی۔

* ماخوذ از: در پرتو آذرخش، ص۳۴، آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی، قم، موسسہ آموزشی و پژوہشی امام خمینی رحمہ اللہ، ۱۳۸۱۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46