گناہ اور ذلت کا تعلق

Thu, 09/19/2019 - 17:17

خلاصہ: گناہ کرنا یعنی خدا کی مخالفت کرنا، خدا جس چیز کا حکم دے رہا ہے اسکو  انجام نہ دینا ہے۔

گناہ اور ذلت کا تعاق

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    ہر انسان اپنے گناہ کی وجہ سے ایک نہ ایک دن ذلیل و خوار ہوکر رہیگا کیونکہ گناہ کرنا یعنی خدا کی مخالفت کرنا، خدا جس چیز کا حکم دے رہا ہے اسکو  انجام نہ دینا ہے، یہ تو خداوند عالم کا لطف و کرم ہے کہ خداوند عالم گناہ کرنے والے پر جلدی عذاب کو نازل  نہیں کرتا بلکہ اسکے برخلاف اگر کوئی بندہ گناہ کرنے کے بعد معافی طلب کرتا ہے تو اسے معاف بھی کردیتا ہے، جیسا کہ دعاء ابوحمزہ ثمالی میں ہم پرھتے ہیں: «انت الهی وسع فضلا و اعظم حلما من ان تقایسنی بفعلی و خطیئتی و فالعفو، العفو، العفو:اے میرے خدا تو اس سے وسیع فضل والا اوراس سے عظیم علم والا ہے کہ میرے فعل اور گناہ کامجھ کو بدلہ دے اے میرے سردار مجھ کو معاف کردے معاف کردےمعاف کردے»[مفاتیح الجنان، ص۳۴۱]۔
     لیکن خدا کی یہ وسیع رحمت اس بات کی طرف ترغیب نہیں دلاتی کہ ہم گناہ کو انجام دیں، جیسا کہ خداوند عالم ارشاد فرما رہا ہے: « فَإِنْ کَذَّبُوکَ فَقُلْ رَبُّکُمْ ذُو رَحْمَهٍ واسِعَهٍ وَ لا یُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمینَ[سورہ انعام، آیت۱۴۷] پھر اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو کہہ دیجئے کہ تمہارا پروردگار بڑی وسیع رحمت والا ہے لیکن اس کا عذاب مجرمین سے ٹالا بھی نہیں جاسکتا ہے»۔
     اسی لئے ہم کو چاہئے کہ ہم خدا کی نافرمانی نہ کریں اور شیطان کی اطاعت نہ کریں کیونکہ اگر شیطان کی اطاعت کرینگے تو ایک دن ذلیل اور خوار ہوکر رہینگے۔
*مفاتیح الجنان، شیخ عباس قمی، ص۳۴۱، انصاریان پبلیکیشنز۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40