عیب تلاش کرنے والے دو آدمیوں کے مختلف راستے

Thu, 08/01/2019 - 15:36

خلاصہ: بعض لوگ اپنے عیب تلاش کرتے ہیں اور بعض لوگ، دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں، یہ دو افراد بالکل مختلف راستے پر چل رہے ہوتے ہیں۔

عیب تلاش کرنے والے دو آدمیوں کے مختلف راستے

    فرض کیجیے دو آدمی ہیں جو عیب تلاش کرتے ہیں۔ ایک آدمی اپنے عیب تلاش کرتا ہے اور دوسرا آدمی لوگوں کے عیب تلاش کرتا ہے۔ یہ دو آدمی بالکل ایک دوسرے کی مخالف سمت میں جارہے ہیں۔
پہلا آدمی اپنی ہر عادت، ہر صفت اور ہر کام پر پوری توجہ رکھتا ہے تا کہ اپنی غلط عادات، غلط صفات اور غلط کاموں کو تلاش کرلے، اور دوسرا آدمی لوگوں کی عادات، صفات اور کاموں کو دیکھتا رہتا ہے تاکہ ان کا عیب ڈھونڈلے۔
پہلا آدمی اپنے عیب تلاش کرلے تو خوش ہوتا ہے، اور دوسرا آدمی لوگوں کے عیب تلاش کرلے تو خوش ہوتا ہے۔
پہلا آدمی لوگوں کے عیب کو دیکھ کر ان کے لئے پریشان ہوتا ہے اور کفِ افسوس ملتا ہے، کیونکہ ان عیبوں میں ان کے نقصان کو دیکھ رہا ہوتا ہے، اور دوسرا آدمی لوگوں کے عیب دیکھ کر خوش ہوتا ہے، کیونکہ ان عیبوں میں اپنے لیے سرگرمی، مصروفیت اور لذت محسوس کرتا ہے جو لذت شیطانی لذت ہے۔
پہلا آدمی جب اپنے عیب تلاش کرلے تو ان کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور دوسرا آدمی جب لوگوں کے عیب ڈھونڈ لے تو دوسرے لوگوں کو وہ عیب بتانے کی کوشش کرتا ہے۔
پہلا آدمی اگر لوگوں کا عیب دیکھ لے تو ہوسکتا ہے کہ اسی عیب کے تناظر میں دو طرح کی اصلاح کرے، ایک اپنی اور دوسری اُس آدمی کی جس کا عیب دیکھا ہے، لہذا اپنے لیے درسِ عبرت لے گا اور اُس آدمی کو خیرخواہی کی بنیاد پر نصیحت کرے گا، اور دوسرا آدمی اگر لوگوں کا عیب دیکھ لے تو نہ اپنی اصلاح کرے گا اور نہ اُس آدمی کی جس کا عیب دیکھا ہے، بلکہ ایک اور غلطی کا بھی ارتکاب کرے گا جو یہ ہے کہ اُس آدمی کی مذمت کرے گا۔
پہلا آدمی اپنے عیبوں کی یکے بعد دیگرے اصلاح کرتا ہوا اچھے صفات، نیک اعمال اور اچھی عادات کا حامل ہوتا جائے گا، اور دوسرا آدمی لوگوں کے عیب ڈھونڈ ڈھونڈ کر رفتہ رفتہ اپنے اندر برے صفات، برے اعمال اور بری عادات پیدا کرتا چلا جائے گا۔
مختصر یہ ہے کہ پہلا آدمی ترقی و کمال کی طرف گامزن رہے گا، اور دوسرا آدمی گمراہی کی طرف بڑھتا جائے گا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26