لوگوں کے عیب ڈھونڈنا، حقیقت سے محرومیت کا باعث

Sun, 07/28/2019 - 14:19

خلاصہ: جب آدمی کسی غلط کام میں مصروف رہے تو اس کام سے غافل ہوجائے گا جس کام میں اسے مصروف رہنا چاہیے جو اہمیت کا حامل ہے۔

لوگوں کے عیب ڈھونڈنا، حقیقت سے محرومیت کا باعث

    جو شخص لوگوں کے عیب ڈھونڈتا رہتا ہے وہ اپنے عیبوں سے غافل ہوتا ہے۔ اس کی اپنے عیبوں سے غفلت باعث بنتی ہے کہ دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرے۔ حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "مَن أبصَرَ عَيبَ نَفسِهِ شُغِلَ عَن عَيبِ غَيرِه"، "جو شخص اپنے عیب کو دیکھے وہ دوسروں کے عیب کو دیکھنے سے رُک جاتا ہے"۔ [تحف العقول: ص۸۸]
اگر کوئی شخص دوسروں کے عیب تلاش کرتا رہتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ اس کے عیب بھی دوسرے لوگ تلاش کرتے ہوں، کیا اسے یہ پسند ہے کہ اس کے عیب دوسرے لوگ ڈھونڈ کر ایک دوسرے کو بتائیں؟ یقیناً اسے اپنے لیے پسند نہیں آئے گا۔ اسی طرح جن کے عیب یہ آدمی تلاش کرتا ہے ان کو بھی اس کا یہ کام برا لگتا ہے۔
جو دوسروں کے عیب تلاش کرتا ہے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بے عیب سمجھتا ہو یا اپنے عیبوں پر پردہ ڈال رہا ہو۔ کیا وہ سمجھتا ہے کہ اگر دوسروں کے عیب تلاش کرتا رہے اور لوگوں کو دوسروں کے عیبوں کی طرف متوجہ کرے تو اس کے اپنے عیب ختم ہوجائیں گے؟ ہرگز نہیں، بلکہ اس کے اپنے عیب دن بدن زیادہ مضبوط ہوتے جائیں گے جن کو ختم کرنا مشکل ہوتا جائے گا، بلکہ وہ تو اپنے عیبوں کو ختم کرنا چاہتا ہی نہیں۔
یا کیا وہ سمجھتا ہے کہ لوگوں کے عیب ڈھونڈنے سے اس کے اپنے عیب چھپ جائیں گے؟ حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مَن عابَ عِيبَ، ومَن شَتَمَ اُجيبَ"، "جو شخص عیب تلاش کرے اس کا عیب تلاش کیا جاتا ہے، اور جو گالی دے اسے جواب دیا جاتا ہے"۔ [کنزالفوائد، ص۱۲۸]

*  تحف العقول، ج۱، ص۸۸، ابن شعبة الحراني، مؤسسة النشر الاسلامي۔
* کنزالفوائد، ص۱۲۸، عبدالفتح کراجکی، متوفیٰ ۴۴۹۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75