دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دینا اور کنجوسی سے پرہیز

Mon, 07/22/2019 - 19:23

خلاصہ: ایثار کا مطلب دوسرے شخص کو اپنے اوپر ترجیح دینا ہے جو اچھی صفت ہے اور بخل اور کنجوسی بری صفت ہے۔

دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دینا اور کنجوسی سے پرہیز

      ایثار یہ ہے کہ آدمی دوسرے لوگوں کو اپنے اوپر ترجیح دے۔ سورہ حشر کی آیت ۹ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۚ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ"، "اور وہ اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ خود ضرورت مند ہوں (فاقہ میں ہوں) اور جسے اپنے نفس کے حرص سے بچا لیا گیا وہی فلاح پانے والے ہیں"۔
   حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "أفضلُ السَّخاءِ الإيثارُ"، "افضل سخاوت، ایثار ہے"۔ [غررالحکم، ص۱۸۷، ح۶۰]
   جب انسان میں کنجوسی اور بخل کی صفت پائی جاتی ہو تو دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح نہیں دے سکتا اور ہمیشہ کوشش میں رہتا ہے کہ اس کے مال میں سے دوسرے آدمی پر کچھ خرچ نہ ہوجائے۔ جب اس کے لئے ایسا موقع پیش آتا ہے تو خوفزدہ ہوجاتا ہے کہ کسی طریقے سے صدقہ دینے اور خرچ کرنے سے بھاگنے کا راستہ پالے۔ ایسا شخص اپنی کنجوسی کی وجہ سے تکلیف میں رہتا ہے اور اس تکلیف کو اور تکلیف کے مختلف نقصانات کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہے، لیکن غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔
   سورہ محمدؐ کی آیت ۳۸ میں ارشاد الٰہی ہے: "... وَمَن يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنتُمُ الْفُقَرَاءُ..."، "اور جو بُخل کرتا ہے وہ (دراصل) اپنے ہی نفس سے بُخل کرتا ہے اور اللہ بےنیاز ہے البتہ تم (اس کے) محتاج ہو"۔
   کنجوس آدمی سمجھتا ہے کہ وہ کنجوسی کرکے اپنے آپ کو فقر سے بچا رہا ہے جبکہ حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "ألبخلُ فَقْر"، "کنجوسی فقر ہے"۔ [غررالحکم، ص۲۱، ح۱۴۷]

* غرر الحكم و درر الكلم، ص۱۸۷، ح۶۰، آمدی، ناشر: دار الكتاب الإسلامي، قم، ۱۴۱۰ ھ . ق، دوسری چاپ۔
* غرر الحكم و درر الكلم، ص۲۱، ح۱۴۷، آمدی، ناشر: دار الكتاب الإسلامي، قم، ۱۴۱۰ ھ . ق، دوسری چاپ۔
* ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64