اپنے اور لوگوں کے عیبوں کو تلاش کرنے کا باہمی تعلق

Sun, 07/28/2019 - 14:59

خلاصہ: جب آدمی دوسروں کے عیب تلاش کرتا ہے تو اپنے عیبوں سے غافل ہوجاتا ہے، اور جب اپنے عیب تلاش کرتا ہے تو دوسروں کے عیبوں نہیں دیکھتا۔

اپنے اور لوگوں کے عیبوں کو تلاش کرنے کا باہمی تعلق

     اپنے اور لوگوں کے عیبوں کو تلاش کرنے کا باہمی تعلق اس طرح ہے کہ اگر انسان اپنے عیبوں کو تلاش کرے تو دوسروں کے عیبوں کو تلاش نہیں کرے گا اور اگر دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرے تو اپنے عیبوں کو تلاش نہیں کرے گا۔
جو اپنے عیبوں کو اللہ کی خاطر مخلصانہ طور پر ڈھونڈنے لگے تو وہ جب اپنے اتنے زیادہ عیبوں کو دیکھے گا تو اس حقیقت کو سمجھ جائے گا کہ دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرنا ہی نہیں چاہیے، بلکہ میرے اپنے عیب اس قدر زیادہ ہیں کہ انہوں نے مجھے اپنے میں مصروف کررکھا ہے۔
حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ"، "اے لوگو! خوش حالی ہے اس شخص کے لئے جسے اس کا عیب لوگوں کے عیبوں کو نظرانداز کرکے (اپنے میں) مصروف کرے"۔ [نہج البلاغہ، خطبہ ۱۷۶]
جیسا کہ اگر کوئی آدمی اپنا سامان اٹھا کر لے جارہا ہے اور اس کا سامان اس قدر زیادہ ہے کہ اگر وہ اپنی پوری طاقت اور محنت لگائے تو اس محدود وقت میں صرف اپنے سامان کو مشکل سے اٹھا کر منزل مقصود تک پہنچا سکتا ہے۔ جب وہ اپنی ساری ہمت سے اپنے سامان کو اٹھا کر لے جارہا ہے تو اسے موقع ہی نہیں ملے گا کہ کسی دوسرے کا سامان اٹھا سکے، کیونکہ اس نے کاندھوں پر اور ہاتھوں میں اپنا بوجھ اٹھایا ہوا ہے اور وقت بھی کم ہے تو دوسرے آدمی کے بوجھ کو اٹھانے کا خیال بھی اس کے ذہن میں نہیں آئے گا۔
اسی طرح جب آدمی اپنے مختلف عیب تلاش کرلیتا ہے تو ایک ایک کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے اپنے عیب اسے اپنی طرف اس قدر متوجہ رکھتے ہیں کہ لوگوں کے عیبوں کو تلاش کرنے کا اسے موقع ہی نہیں ملتا۔

* نہج البلاغہ، سید رضی علیہ الرحمہ۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 69