عیب تلاش کرتے ہوئے شیطان کے چنگل میں پھنسنا اور فرار کرنا

Thu, 08/01/2019 - 11:34

خلاصہ: بعض افراد لوگوں کے عیب تلاش کرتے ہیں، یہ افراد اس کام کے ذریعے شیطان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں، اور بعض افراد اپنے عیب تلاش کرتے ہیں، یہ افراد شیطان کے چنگل سے بھاگ جاتے ہیں۔

عیب تلاش کرتے ہوئے شیطان کے چنگل میں پھنسنا اور فرار کرنا

     ایک طرف سے شیطان انسان کو انسان کے اپنے عیب ڈھونڈنے سے غفلت میں ڈال دیتا ہے، کیونکہ اگر انسان اخلاص کے ساتھ اپنے عیب تلاش کرنے لگے تو ان عیبوں سے نفرت کرے گا، جب نفرت کرے گا تو ان کو اپنے سے دور کرنے اور ان سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرے گا۔ جب ان سے چھٹکارا پاگیا تو شیطان جن راستوں سے اس پر غالب ہوجاتا تھا، اب ان راستوں کو بند پائے گا، لہذا انسان کو دھوکہ دینے اور اپنی شیطنت کرنے میں ان راستوں سے ناکام ہوجائے گا۔
دوسری طرف سے شیطان انسان کو لوگوں کے عیب تلاش کرنے پر اکساتا ہے۔ جب انسان اپنے عیبوں کو نہیں دیکھتا تو لوگوں کے عیبوں کو دیکھتا ہے اور جب اپنے عیبوں کو دیکھتا ہے تو دوسروں کے عیبوں کو دیکھنے سے باز آجاتا ہے۔
وضاحت یہ ہے کہ شیطان جب انسان کو وسوسہ میں ڈالتا ہے تا کہ آدمی لوگوں کے عیبوں کو تلاش تو اس کام میں ایسی لذت پیدا کردیتا ہے کہ آدمی لوگوں کے عیب کو ہی ڈھونڈتا رہتا ہے اور پھر اپنے عیبوں کو دیکھتا ہی نہیں، لیکن جو شخص اپنے عیبوں کو تلاش کرتا ہے وہ اس کام کے ذریعے شیطان کے دھوکہ سے بھاگ رہا ہوتا ہے، کیونکہ شیطان نے جو اسے دوسروں کے عیبوں کی طرف متوجہ کرکے اپنے عیبوں سے غافل کرنا تھا، اب یہ آدمی نہ لوگوں کے عیب تلاش کررہا ہے اور نہ اپنے عیبوں سے غافل ہورہا ہے، بلکہ صرف اپنے عیبوں کو تلاش کرتا رہتا ہے اور ان عیبوں کو ختم کرنے کے لئے کوشش میں مصروف رہتا ہے، لہذا وہ اس لحاظ سے شیطان کے چنگل سے فرار کرجاتا ہے۔
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57