خوش اخلاقی کا دنیا اور آخرت میں فائدہ

Thu, 07/04/2019 - 08:12

خلاصہ: اچھے اخلاق سے انسان دین اور دنیا دونوں میں کامیاب ہوتا ہے۔

خوش اخلاقی کا دنیا اور آخرت میں فائدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اسلام میں اخلاقیات کی بہت زیادہ اہمیت ہے جب تک مسلمان حسن اخلاق جیسی صفت سے متعصف نہ ہوجائے اس کی زندگی دوسروں کے لیے نمونہ عمل نہیں بن سکتی۔جب کہ ہر مسلمان دین کا داعی ہے اس لحاظ سے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاق حسنہ سے آراستہ و پیراستہ کرے۔
  اسی بات کو مدّنظر رکھتےہوئے خوش اخلاقی کی اہمیت کو بتاتے ہوئے بعض احادیث کو بیان کیا جارہا ہے:
۱۔ انسان کے گناہ کم ہوجاتے ہیں: رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)  کا ارشاد گرامی ہے: «حسن خلق سے انسان کے گناہ جھڑتے ہیں۔»[کنز الفوائد، ج۱:، ص:۱۳۵]
۲. شب بیداری کا ثواب: رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)  کا ارشاد گرامی ہے: «حُسن خلق سے شب بیداری اور روزہ رکھنے کا ثواب ملتا ہے»[کافی، ج:۲، ص:۱۰۰]
۳. کینہ ختم ہوجاتا ہے: رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا ارشاد گرامی ہے: «خوش‌اخلاقی سے کینہ ختم ہوتے ہیں»[کافی، ج:۲، ص:۱۰۴]
۴. محبت پیدا ہوتی ہے:امام  محمد باقر(علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: «خوش اخلاقی سے ایک تو خدا اور لوگوں کی محبت پیدا ہوتی ہے دوسرا انسان جنت میں جاتا ہے» [ مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، ج:۱۲، ص:۳۴۴]
۵. امام علی(علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: «اچھے اخلاق سے بہتر کوئی زندگی نہیں ہے»[عیون الحکم و المواعظ، ص:۵۳۹]
     ان احادیچ کی روشنی میں یہ نتیجہ لیا جاسکتا  ہے کہ خوش اخلاقی سے بہتر کوئی عمل نہیں کیونکہ یہ ایک ایسا عمل ہے کہ ایک تو اس عمل سے انسان کامیاب زندگی گزارتا ہے دوسرا بہشت کا بھی مستحق بن جاتا ہے۔

*کنز الفوائد، محمد بن علی کراجکی، دارالذخائر، قم، پہلی چاپ، ۱۴۱۰ق.
*کافی، محمد بن یعقوب کلینی، دار الکتب الإسلامیة، تهران، چوتھی چاپ، ۱۴۰۷ق.
*مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، محدث نوری، مؤسسه آل البیت(ع)، قم، پہلی چاپ، ۱۴۰۸ق.
*عیون الحکم و المواعظ.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46