کفر جہالت یا علم کی بنیاد پر

Mon, 05/27/2019 - 12:35

خلاصہ: کفر دو طرح کا ہوسکتا ہے، لاعلمی اور جہالت سے کفر اختیار کرلینا یا جانتے ہوئے کفر کرنا۔

کفر جہالت یا علم کی بنیاد پر

کفر کی دو قسمیں ہیں: کفر جہالت کے ساتھ اور کفر علم کے ساتھ۔ جاہل کافر وہ ہے جو حق کو نہیں سمجھنا اور نہیں پہچاننا چاہتا اور حق کو پہچانے بغیر اس کا انکار کردے اور اسے تسلیم نہ کرے بہت سارے دہریہ (میٹریالسٹ) کی طرح جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے منکر ہیں اور کہتے ہیں کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ خدا ہو؟ کیسے قیامت ہوسکتی ہے؟ انسان دوسرے حیوانوں کی طرح کچھ عرصہ اس دنیا میں زندگی بسر کرتا ہے اور موت کے ذریعے ہمیشہ کے لئے نیست و نابود ہوجاتا ہے اور اس کے کاموں کی سزا اور ثواب نہیں ہے!
قرآن کریم نے ان کو "گمان کی پیروی کرنے والے" کہا ہے۔ "إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ"۔ سورہ نجم، آیت ۲۳۔
اور نیز ان کی طرح جو کفر کے ماحول میں تھے اور سابقہ لوگوں کی پیروی یا جن کو عالم سمجھتے تھے ان کی پیروی کرتے ہوئے نہ جانتے ہوئے حق کے منکر ہوگئے اور قرآن میں ان کی بات نقل کی جارہی ہے: "إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِم مُّقْتَدُونَ" سورہ زخرف آیت ۲۳۔
علم کے ساتھ کفر یہ ہے کہ حق کو پہچانتا ہے لیکن کیونکہ اس کی نفسانی خواہش کے خلاف ہے تو اسے تسلیم نہیں کرتا، یا کیونکہ تکبر اور حسد اس میں پایا جاتا ہے تو اس کی مخالفت کردیتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اسے غیرحق دکھائے اور وہی نفسانی خواہش یا تکبر یا حسد اسے مجبور کرتا ہے کہ بہانے بنائے تاکہ حق کو تسلیم نہ کرے، اس آدمی کی طرح جسے مہربان نصیحت کرنے والا نصیحت کرتا ہے اور جانتا ہے کہ وہ اس کے فائدے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتا، لیکن کیونکہ نصیحت اس کی خواہش کے خلاف ہے تو اس سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی نصیحت کو تسلیم نہیں کرتا۔

۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51