دل کی حیات

Wed, 05/22/2019 - 10:11

خلاصہ: ایمان اور عمل صالح پاک و پاکیزہ حیات کا باعث ہے، لہذا انسان کو ایمان اور عمل صالح کے لئے کوشاں رہنا چاہیے۔

دل کی حیات

سورہ نحل، آیت  ۹۷ میں ارشاد الٰہی ہے: "مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً"، "جو نیک عمل کرے خواہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے پاکیزہ زندگی ضرور عطا کریں گے" ۔
اس آیت اور اس جیسی آیات سے بالکل واضح ہوجاتا ہے کہ حیوانی زندگی کے علاوہ انسان کی کوئی اور پاکیزہ زندگی ہے کہ جسے حاصل کرنا چاہیے اور روایات میں اسے "روح الایمان" کہا گیا ہے اور جو اس کا حامل ہو وہ ہمیشہ امن اور سلامتی میں رہے گا، ایسا امن و سلامتی جس میں خوف کی ملاوٹ نہیں ہے اور ایسی خوش بختی اور خوشی میں رہے گا جو بے انتہا اور لازوال ہے۔
اپنی روشن سوچوں سے خوشی میں غرق کیوں نہ ہو حالانکہ ایسی چیزیں دیکھتا ہے اور سنتا ہے اور سمجھتا ہے کہ دوسرے لوگ اسے دیکھنے اور سننے اور سمجھنے سے عاجز ہیں۔ حیاتِ انسانیت کا حامل شخص دنیا و آخرت میں اللہ کی محبت کے دریا میں غرق ہے اور اس کی بارگاہ میں قریب ہونے پر راضی ہے۔

۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]
[ترجمہ آیت از: مولانا شیخ محسن نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46