Wed, 05/22/2019 - 07:12
خلاصہ: جب طبیب نسخہ لکھتا ہے تو اس لیے لکھتا ہے کہ اس پر عمل کیا جائے، دل کی بیماریوں کا نسخہ بھی اسی طرح ہے۔
بعض مسلمان لوگ صرف شہادتین کہنے اور اس بات کا کہ قرآن اس کی آسمانی اور دینی کتاب ہے اقرار کرنے پر اکتفاء کرتے ہوئے اسے گھر میں رکھتے ہیں بغیر اس کے کہ اسے تدبر کے ساتھ پڑھیں اور اس کے بلند احکام پر عمل کریں حالانکہ اگر آدمی اپنی جسمانی بیماری سے ایسا برتاؤ کرتا یعنی جو نسخہ ڈاکٹر نے اس کے لئے لکھا ہے اسے اپنی جیب میں یا کسی کونے میں رکھ دیتا بغیر اس کے کہ دوا کو خریدے اور اس پر عمل کرے، پھر اس بات پر خوش رہتا کہ میں ڈاکٹر کے پاس گیا ہوں اور میں نے نسخہ لیا ہے تو یقیناً عقلمند لوگ اور اس کا اپنا ضمیر، عقل سے اس دور کام کی مذمت کرتا۔
۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]
Add new comment