Mon, 05/27/2019 - 12:13
خلاصہ: کفر ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے کافر بالکل اندھا ہوجاتا ہے اور حق کو نہیں دیکھ سکتا۔
جیسا کہ کفر کا انجام، دل کا مکمل اندھا پن ہے کہ پھر حق کو باطل سے الگ نہیں کرسکتا اور صحیح کو غلط سے جدا نہیں کرسکتا تو انسانی حقیقت جو اشیاء کے حقائق کا علم و فہم ہے، اس سے گرکر چوپاؤں میں شامل ہوجاتا ہے اور پھر اس میں کسی خیر کی امید نہیں پائی جاتی اور اس کے دل کی دیگر بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، کیونکہ پھر کسی بیماری کو محسوس نہیں کرتا کہ اس کا علاج کرلے اور کسی برائی کو نہیں جانتا کہ اس سے پرہیز کرے، اس سے فرق ڈالنے والی طاقت چھِن جاتی ہے اور وہ دل کی بیماری پر یقین نہیں کرتا کہ اس کا معالجہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]
Add new comment