کافر حیوان سے پست

Wed, 05/22/2019 - 07:23

خلاصہ: اللہ تعالیٰ نے انسان کو اتنی طاقتیں اور صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں جو حیوان کو نہیں دیں، اس کے باوجود کافر، کفر کرکے ان طاقتوں کو اللہ کی نافرمانی میں لگا دیتا ہے، لہذا وہ حیوان سے پست ہے۔

کافر حیوان سے پست

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو طاقت اور صلاحیت کے عطا کرنے کے ذریعے حیوانوں پر فضیلت دی جو حق کو دیکھے اور سنے اور تسلیم کرے، اور جس نے یہ طاقت ضائع کردی وہ مقامِ انسانیت سے محروم ہوجائے گا اور اسی حیوانیت کی حدّ میں باقی رہ جائے گا۔
قرآن کریم بے ایمانوں کو مردہ جانتا ہے۔ ارشاد فرمایا ہے: "إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ"، "آپ مُردوں کو (آواز) نہیں سنا سکتے۔ اور نہ بہروں کو (اپنی) پکار سنا سکتے ہیں جو پیٹھ پھیر کر چل دیں" [نحل،۸۰]۔
یعنی آپؐ حق مردوں کو نہیں سنوا سکتے اور جن کے دل کا کان حق کی دعوت سے بہرا ہے جب وہ اپنے دل کے رُخ کو حق سے موڑ لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایمان دل کے لئے اسی طرح ہے جیسے مناسب کھانا جسم کے لئے ہوتا ہے۔ جیسا کہ اگر جسم کی خوراک نہ پہنچے تو سب نباتی اور حیوانی طاقتیں کمزور ہوجاتی ہیں اور کام سے رک جاتی ہیں یہاں تک کہ بالآخر آدمی مرجاتا ہے، اسی طرح بے ایمان دل، دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی انسانیت والا پہلو کمزور ہوجاتا ہے اور پاکیزہ اور روحانی زندگی سے فائدہ حاصل نہیں کرسکتا یہاں تک کہ عالَم انسانیت سے زائل ہوجائے گا اور ہمیشہ کی ہلاکت اور دائمی موت میں مبتلا ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55