جسم و روح کی لذت اور تکلیف

Tue, 04/30/2019 - 14:45

خلاصہ: جیسے جسمانی لذات اور تکلیفیں پائی جاتی ہیں اسی طرح روح کے متعلق بھی لذات اور تکلیفیں پائی جاتی ہیں۔

جسم و روح کی لذت اور تکلیف

ہر انسان روح اور بدن سے ترکیب پایا ہے۔ ان دونوں سے متعلق لذت بھی پائی جاتی ہے اور تکلیف بھی، سکون بھی اور بے سکونی بھی، صحت بھی اور مرض بھی۔
بدن پر جب بیماریاں اور امراض طاری ہوجائیں، اور بدن کو کمزور اور ضعیف کردیں، اور جسمانی لذات محسوس نہ ہوسکیں تو ایسی صورتحال میں اگر بدن کے علاج میں غفلت کی جائے تو بدن تباہی اور بربادی کا شکار ہوجائے گا۔ ان امراض کو علم طبّ علاج کرتا ہے۔
روح کی بیماریاں برا اخلاق اور برے صفات ہیں جو روح کی ہلاکت اور تباہی کا باعث بنتے ہیں، اور یہ امراض روح کو روحانی لذات حاصل کرنے سے اور ابدی خوش نصیبی تک پہنچنے سے رکاوٹ بنتی ہیں۔
روح کی صحت اور سکون یہ ہے کہ قدسیّہ اوصاف اور ملکیّہ ملکات کی حامل ہوجائے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے تقرّب کا سبب اور نجات و فلاح کا باعث بنتا ہے۔
بنابریں روح کی بیماری کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے اور اس کے علاج کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے اور برے اخلاق کے نقصانات کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیے۔
نیز روح کی صحت کو بدن کی صحت سے قیاس نہ کیا جائے، کیونکہ روح کی صحت اور مرض کو فراموش کرنے والوں کا بدن کی صحت سے مقصود صرف دنیا کی پانچ دن کی زندگی اور اِس امانت والے گھر میں رہائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔
[ماخوذ اور اقتباس از: معراج السعادۃ، مرحوم ملا احمد نراقی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60