خلوص میں نجات

Mon, 03/04/2019 - 07:30

خلاصہ: انسان اگر اللہ کو خلوص کے ساتھ یاد کریگا تو وہ  دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہوگا۔

خلوص میں نجات

   خدا نے انسان کو ایک منصوبے کے مطابق پیداکیاہے، اس کا مقصد تخلیق یہ ہے کہ وہ دنیا میں اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارے، خدا نے انسان کو اپنے مقصد تک پہونچانے کے لئے اپنے منتخب بندوں کے ذریعے وہ طریقہ واضح الفاظ میں بیان کردیاہے۔
    اسلام واضح کرتاہے کہ اس دنیا میں انسان امتحان اورآزمائش کی حالت میں ہے۔ اگروہ یہاں اللہ اور اس کے  چنے ہوئے بندوں کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارے گا تواللہ اس سے خوش ہوگا اورمرنے کے بعد کی زندگی میں اسے انعام سے نوازے گا اوراگر یہاں وہ اس طریقے کی خلاف ورزی کرے گا اورمن مانی کرے گا تواللہ اس سے ناراض ہوگا اورمرنے کے بعدکی زندگی میں اسے سزادے گا۔ 
     ان طریقوں میں سے ایک طریقہ یہ جس کو امام على(عليه السلام) بیان فرما رہے ہیں: «اُذكُرُوااللّه ذِكراخالِصا تَحيَوا بِهِ أَفضَلَ الحَياةِ وَتَسلُكوا بِهِ طُرُقَ النَّجاةِ؛ خدا کو خلوص کے ساتھ یاد کرو تاکہ تم بہترین زندگی گذار سکو اور اس کے ذریعہ نجات کے راستوں کو طے کرسکو»[بحار الأنوار، ج۷۵، ص۳۹].
*محمد باقرمجلسى، بحار الأنوار، ج۷۵، ص۳۹، دار إحياء التراث العربي،  بيروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68