شرعی احکام کی تکمیل امام کے ذریعہ

Wed, 08/23/2017 - 07:39

خلاصہ: امام وہ عظیم ہستی ہے جس کے ذریعہ نماز، زکات، روزہ، حج اور جہاد مکمل ہوتے ہیں، لہذا جو امام برحق کو تسلیم نہیں کرتا اس کے یہ اعمال بھی مکمل نہیں ہیں۔

شرعی احکام کی تکمیل امام کے ذریعہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "بِالْإِمَامِ تَمَامُ الصَّلَاةِ وَ الزَّكَاةِ وَ الصِّيَامِ وَ الْحَجِّ وَ الْجِهَادِ وَ تَوْفِيرُ الْفَيْ‏ءِ وَ الصَّدَقَاتِ وَ إِمْضَاءُ الْحُدُودِ وَ الْأَحْكَامِ وَ مَنْعُ الثُّغُورِ وَ الْأَطْرَاف‏"، "امام کے ذریعہ نماز اور زکات اور روزہ اور حج اور جہاد مکمل ہوتے ہیں اور غنائم و صدقات کی فراوانی ہے اور حدود و احکام جاری ہوتے ہیں اور (ملک کی) حدیں اور اطراف محفوظ ہوتے ہیں"۔ [عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج1، باب 20، ص 218]۔ تمام کا مطلب یہ ہے کہ کسی چیز کے وجود کے سارے حصے موجود ہونے چاہئیں، اگر وہ حصہ جو اس چیز کو مکمل کرنے والا ہے، موجود نہ ہو تو وہ چیز وقوع پذیر نہیں ہوسکتی۔ امام کے ذریعہ نماز، زکات، روزہ، حج اور جہاد مکمل ہوتے ہیں، اگر امام نہ ہو تو یہ اعمال مکمل اور تمام نہیں ہوسکتے، جیسا کہ  آیت اکمال دین اور اتمام نعمت میں ارشاد الہی ہے کہ "اور میں نے اپنی نعمت تم (لوگوں) پر تمام کردی" اس سے واضح ہوتا ہے کہ اگر نعمتِ ولایت نہ ہو تو دیگر نعمتیں ناقص ہیں۔ بنابریں نماز و روزہ جیسے اعمال بھی امام کے بغیر ناقص ہیں۔ اب امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ جن ائمہ اطہار (علیہم السلام) کو سدیوں سے خانہ نشین کردیا گیا، اتنے طویل عرصہ میں لوگوں کے یہ اعمال کیسے تمام اور مکمل ہوتے رہے؟! یقیناً نہیں ہوئے کیونکہ ان لوگوں نے قرآن و سنت کے دلائل سے مطلع ہوتے ہوئے ائمہ معصومین (علیہم السلام) کی بیعت نہیں کی۔ لہذا  اگر نماز و زکات اور دیگر امور انجام دئیے جائیں لیکن اللہ کی طرف سے مقرر کردہ امام کی امامت کو تسلیم نہ کیا جائے تو وہ اعمال جن کا اللہ نے حکم دیا ہے، درحقیقت انجام نہیں دئیے اور صرف کچھ جسمانی حرکات کی ہیں، جیسا کہ بے بنیاد عمارت میں جاکر انسان بیٹھ جائے تو یقیناً عنقریب وہ عمارت گر جائے گی، حقیقت میں وہ عمارت نہیں ہے، چند دیواریں کھڑی ہیں جو گرنے والی ہیں اور بنیاد کے نہ ہونے کی وجہ سے تمام اور مکمل نہیں ہے۔
حوالہ
(عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج‏1، باب 20، ص218، شیخ صدوق، نشر جہان، تہران، 1378ش)

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 88