تکمیلِ دین کا امامت سے باہمی تعلق

Wed, 08/02/2017 - 17:32

خلاصہ: حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) نے ایک طویل حدیث میں امام اور امامت کے مقام کا تعارف کروایا ہے۔ اس حدیث کی مختصر وضاحت پیش کرتے ہوئے چوتھا مضمون پیش کیا جارہا ہے۔

تکمیلِ دین کا امامت سے باہمی تعلق

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) نے جو امام اور امامت کے مقام کا تعارف کروایا ہے، اس سلسلہ میں چوتھا مضمون پیش کیا جارہا ہے: آپؑ فرماتے ہیں: "وَ أَنْزَلَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَ هِيَ آخِرُ عُمُرِهِ ص‏ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِيناً وَ أَمْرُ الْإِمَامَةِ مِنْ تَمَامِ الدِّينِ وَ لَمْ يَمْضِ ص حَتَّى بَيَّنَ لِأُمَّتِهِ مَعَالِمَ دِينِهِمْ وَ أَوْضَحَ لَهُمْ سَبِيلَهُمْ‏ وَ تَرَكَهُمْ عَلَى قَصْدِ الْحَقِ وَ أَقَامَ لَهُمْ عَلِيّاً ع عَلَماً وَ إِمَاماً وَ مَا تَرَكَ شَيْئاً يَحْتَاجُ إِلَيْهِ الْأُمَّةُ إِلَّا بَيَّنَهُ"(عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج‏1، باب 20، ص 216)،"اور اللہ نے حجۃ الوداع میں جو آپؐ کی زندگی کے آخر میں تھا، (یہ آیت) نازل کی:" آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کردیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کردی اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کرلیا" اور مسئلہ امامت، دین کو تمام کرنے (اور مکمل کرنے) والوں میں سے ہے اور آنحضرتؐ وفات نہیں پائے یہاں تک کہ آپؐ نے اپنی امت کے لئے اُن کے دین کی نشانیوں کو بیان کردیا اور اُن کے لئے اُن (کی دینداری) کے راستوں کو واضح کردیا اور اُنہیں حق کے راستہ میں قرار دیا اور ان کے لئے علی (علیہ السلام) کو علامت اور امام کے طور پر قائم کیا، اور کوئی ایسی چیز نہ چھوڑی جس کی امت کو ضرورت تھی مگر اس کو بیان کردیا"۔ ان فقروں سے چند نکات ماخوذ ہوتے ہیں:
۱۔ دین کا مکمل ہونا اور اللہ کی نعمت کا پورا ہونا، آنحضرتؐ کی حیات کی آخر میں تھا۔
۲۔ جن چیزوں کی امت کو ضرورت تھی آنحضرتؐ نے ان کو واضح طور پر بیان کردیا۔
۳۔ آپؐ نے حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کو دین کے عَلَم اور امام کے طور پر منصوب کردیا، لہذا جو شخص دین اسلام کو دیکھنا چاہے وہ پہلے دین کے عَلَم یعنی امام اور امامت کو دیکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(عيون أخبار الرضا عليه السلام،شیخ صدوق، نشر جہان، تہران، 1378ش)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35