ائمہ اطہار (علیہم السلام) کی امامت کا تاقیامت تسلسل

Mon, 08/14/2017 - 09:39

خلاصہ: امامت کا سلسلہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بعد نسل در نسل منتقل ہوتا ہوا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچا اور اس کے بعد آپؐ نے اللہ کے حکم سے امامت، حضرت علی (علیہ السلام) کے ذمہ کی، سلسلہ امامت قیامت تک حضرت علی (علیہ السلام) اور آنحضرتؑ کی منتخب اولاد تک محدود رہے گا۔

ائمہ اطہار (علیہم السلام) کی امامت کا تاقیامت تسلسل

بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "...فَكَانَتْ لَهُ خَاصَّةً فَقَلَّدَهَا ص عَلِيّاً بِأَمْرِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ عَلَى رَسْمِ مَا فَرَضَهَا اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ فَصَارَتْ فِي ذُرِّيَّتِهِ الْأَصْفِيَاءُ الَّذِينَ آتَاهُمُ اللَّهُ الْعِلْمَ وَ الْإِيمَانَ بِقَوْلِهِ عَزَّ وَ جَلَ‏ وَ قالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَ الْإِيمانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتابِ اللَّهِ إِلى‏ يَوْمِ الْبَعْثِ‏ فَهِيَ فِي وُلْدِ عَلِيٍّ ع خَاصَّةً إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِذْ لَا نَبِيَّ بَعْدَ مُحَمَّدٍ ص‏"، "تو امامت پیغمبرؐ کے لئے مخصوص ہوگئی، پھر آپؐ نے امامت، اللہ عزوجل کے حکم سے جیسے اللہ عزوجل نے واجب کی تھی، علیؑ کے ذمہ لگائی، پھر امامت علیؑ کی برگزیدہ اولاد میں قرار پائی جنہیں اللہ نے علم اور ایمان دیا، اللہ عزوجل کے اس قول کی بنا پر: "اور جن لوگوں کو علم و ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ تم اللہ کے نوشتہ کے مطابق حشر کے دن تک ٹھہرے رہے ہو۔ چنانچہ یہ وہی حشر کا دن ہے" تو امامت، صرف علیؑ کی اولاد میں قیامت کے دن تک رہے گی کیونکہ محمدؐ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے"۔ [عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج‏1، باب 20، ص 21۸] ۔ ان فقروں سے چندنکات ماخوذ ہوتے ہیں:
۱۔ امامت ہمیشہ اللہ تعالی کے حکم سے عطا ہوتی۔
۲۔ حضرت علی (علیہ السلام) اور آپؑ کی برگزیدہ اولاد کو امامت عطا ہوئی ہے، اس اولاد کی صفات یہ ہیں کہ ان کو علم اور ایمان دیا گیا ہے، جس کا تذکرہ قرآن کریم نے بھی فرمایا ہے۔
۳۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد امامت صرف حضرت علی (علیہ السلام) کی برگزیدہ اولاد سے مخصوص اور انہی تک محدود ہے۔
۴۔ امامت کا سلسلہ کچھ برسوں یا سدیوں تک محدود نہیں، بلکہ قیامت کے دن تک جاری ہے۔
۵۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی نبی کے نہ ہونے سے یہ ضرورت پیدا ہوتی ہے کہ قیامت تک حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کی اولاد میں سلسلہ امامت جاری رہے۔
حوالہ
(عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج‏1، باب 20، ص 21۸، شیخ صدوق، نشر جہان، تہران، 1378ش)
[ترجمہ آیت: ترجمہ مولانا محسن نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38