کتاب عیون اخبار الرضا (علیہ السلام) کا مختصر تعارف

Sun, 07/23/2017 - 06:03

خلاصہ: کتاب عیون اخبار الرضا (علیہ السلام) شیخ صدوق (علیہ الرحمہ) کی وہ کتاب ہے جس میں انہوں نے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کی احادیث کو اکٹھا کیا ہے اور دو جلدوں اور ۶۹ ابواب پر مشتمل ہے۔

کتاب عیون اخبار الرضا (علیہ السلام) کا مختصر تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیعہ علماء نے اہل بیت (علیہم السلام) کی احادیث کے سلسلہ میں مختلف کتب تصنیف کی ہیں۔ احادیث کی بعض کتب ایسی ہیں جن میں اہل بیت (علیہم السلام) کے تمام حضراتؑ کی حدیثیں پائی جاتی ہیں اور بعض کتب میں صرف ایک معصومؑ کی احادیث کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر نہج الفصاحہ میں رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی احادیث، نہج البلاغہ اور غررالحکم میں حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کی احادیث، صحیفہ سجادیہ میں حضرت امام زین العابدین (علیہ السلام) کی اللہ تعالی سے دعا و مناجات ہیں اور عیون اخبارالرضا (علیہ السلام) وہ کتاب ہے جس میں آٹھویں تاجدار امامت و ولایت حضرت علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) کی احادیث کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں شیخ صدوق (علیہ الرحمہ) نے فقہ، اخلاق، سیرت اور کلام و عقائد سے متعلق عناوین پر آپؑ کی احادیث کو جمع کیا ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے اور اس کے ۶۹ باب ہیں۔ یہ کتاب مسند ہے اور ہر حدیث کی ابتدا میں اس حدیث کی سند ذکر ہوئی ہے۔ یہ کتاب اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ اس کی تصنیف کے بعد کی کتب نے اِس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے روایات نقل کی ہیں، جیسے علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) نے بحارالانوار میں۔ اس کتاب کے فارسی میں کئی ترجمے ہوئے ہیں اور عربی اور فارسی میں کئی شرحیں لکھی جاچکی ہیں۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58