مسجد کی مختصر تاریخ

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:  اس مضمون میں مختصر طور پر مسجد کی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے۔

مسجد کی مختصر تاریخ

بسم  اللہ الرحمن الرحیم
     مسلمانوں کی عبادت گاہ کو مسجد کہتے ہیں، عموماً اسے نماز کے لے استعمال کیا جاتا ہے جس  کے بارے میں خداوند عالم ارشاد فرما رہا ہے: «وَ أَقيمُوا وُجُوهَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ وَ ادْعُوهُ مُخْلِصينَ لَهُ الدِّينَ[سورہ  اعراف، ایت:۲۹] اور تم سب ہر نماز کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو اور خدا کو خالص دین کے ساتھ پکارو»۔ 
     مسجدکئی حوالوں سے اہم ہے مثلاً عبادت کرنے کے لیے، مسلمانوں کے اجتماع کے لیے، تعلیمی مقاصد کے لیے حتیٰ کہ مسلمانوں کے ابتدائی زمانے میں مسجد نبوی کو غیر ممالک سے آنے والے وفود سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔
     سب سے پہلی مسجد کعبہ ہے، کعبۃ اللہ کے ارد گرد مسجد الحرام کی تعمیر ہوئی، ایک روایت کے مطابق کعبہ وہ جگہ ہے جہاں سب سے پہلے حضرت آدم (علیہ السلام) اور حضرت حوا (علیہا سلام) نے زمین پر عبادت کی تھی، اسی جگہ پر حضرت ابراہیم(علیہ السلام) نے حضرت اسماعیل(علیہ السلام) کے ساتھ مل کر ایک عبادت گاہ تعمیر کی، وہی جگہ مسجد الحرام کہلائی۔ کئی روایات کے مطابق وہیں حضرت(محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے پہلے پہل نمازیں ادا کیں اگرچہ وہاں کعبہ میں اس وقت بت موجود تھے، دوسری مسجد، 'مسجد قباء تھی جس کی بنیاد حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے مدینہ سے کچھ باہر اس وقت رکھی جب وہ مکہ سے مدینہ ہجرت فرما رہے تھے۔ تیسری مسجد، مسجد نبوی تھی جس کی بنیاد بھی حضرت(محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے مدینہ میں ہجرت کے بعد رکھی اور اس کی تعمیر میں خود بھی حصہ لیا، مسجدِ نبوی مسلمانوں کا مذہبی، معاشرتی اور سیاسی مرکز تھا، آج مسجد الحرام اور مسجد نبوی مسلمانوں کی مقدس ترین جگہیں ہیں۔
     مساجد مسلمانوں کا مرکز ہیں جو صرف مذہبی امور تک محدود نہیں رہی ہیں بلکہ مسلمانوں کا معاشرتی، تعلیمی اور سیاسی مرکز بھی مسجدیں رہی ہیں، باجماعت نمازیں مسلمانوں کے آپس کے تعلقات، میل جول اور حالات سے آگاہی کے لیے بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس کے علاوہ مساجد، جنگوں اور دیگر ہنگامی حالات میں ایک پناہ گاہ کا کام بھی کرتی رہی ہیں، یہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ غیر مسلمین کو پناہ دینے کے لیے بھی استعمال ہوتی رہی ہیں مثلاً مسجدِ پیرس دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے لیے پناہ گاہ رہی ہے۔
     مساجد وہ جگہ ہیں جہاں سے اولین جامعات(یونیورسٹیوں) نے جنم لیا مثلاً جامعہ الازہر، جامعہ قرویین، جامعہ زیتونیہ وغیرہ، بیشتر مساجد میں مدارس قائم ہیں جن میں قرآن اور مذہب کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مروجہ ابتدائی تعلیم بھی دی جاتی رہی ہے، مشرقی ممالک کے دیہات میں کئی مساجد میں عمومی مدارس بھی قائم ہیں، بعض مساجد کے ساتھ اسلامی مراکز موجود ہیں جہاں دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیقی مراکز قائم ہیں۔
    مساجد کا سیاسی کردار بھی تاریخی طور پر شروع سے ہی نمایاں رہا ہے، مسجد نبوی صرف نماز کے لیے استعمال نہیں ہوتی رہی بلکہ اس میں غیر ممالک سے آنے والے وفود سے حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دور میں ملاقاتیں ہوتی رہیں، مختلف غزوات اور سرایہ کے منصوبے زیرِ بحث لائے گئے، صدیوں تک مساجد میں انقلابی تحریکوں نے جنم لیا کیونکہ وہ مسلمانوں کے رابطہ کا ایک اہم ذریعہ رہی ہیں۔

     مسجد انسان کی زندگی  میں بہت اہم کردار کو اداء کرتی ہے اسی لے ہم سب کے  لے ضروری ہے کہ اس سے وابستہ ہوں کیونکہ خدا سے قربت کا ایک  اہم ذریعہ یہی مسجد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حولہ:
https://ur.wikipedia.org/wiki/ مسجد

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52