ماہ شعبان کے اخری ایام کے اعمال

Mon, 03/04/2024 - 04:12

اٹھویں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ اپ نے فرمایا: جو ماہ شعبان کے اخری تین دنوں میں روزے میں رکھے اور اسے ماہ مبارک رمضان سے ملا دے تو خداوند متعال اسے ماہ رجب اور ماہ شعبان کے تمام ایام کے روزوں کا ثواب دے گا ۔

ابوصلت ہروی کہتے ہیں کہ میں ماہ شعبان کے اخری جمعہ کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں پہونچا تو حضرت نے فرمایا : اے ابوصلت ماہ شعبان کا زیادہ تر حصہ گزر چکا ہے اور اج اخری جمعہ ہے لہذا گذشتہ دنوں جو تم نے کوتاہی کی ہے بچے ہوئے دنوں میں اس کا تدارک کرو اور جو بھی تمھارے لئے مفید ہے اسے انجام دو ، اکثر و بیشتر دعا کرو ، استغفار کرو ، قران کریم کی تلاوت کرو  اور خدا کی بارگاہ میں اپنی کردہ گناہوں کی توبہ کرو ، یہاں تک ماہ مبارک رمضان کا چاند نکل آئے ۔

اے اباصلت ! کسی کا بھی حق اپنی گردن پر نہ رکھنا ، اپنے دل میں کسی کا کینہ نہ رکھنا ، گناہوں سے دوری اپنا لینا اور خلوت و جلوت میں خدا کا خوف رکھنا ، اس پر توکل کرنا کیوں کہ خدا پر توکل کرنے والے کے لئے خدا کافی ہے اور اس بچے ہوئے دنوں میں اس دعا کو بہت زیادہ پڑھنا : اللّٰهُمَّ إِنْ لَمْ تَكُنْ غَفَرْتَ لَنا فِيما مَضَىٰ مِنْ شَعْبانَ فَاغْفِرْ لَنا فِيما بَقِيَ مِنْهُ ؛ خدایا ! اگر تو نے ابھی تک ہمیں نہیں بخشا ہے تو اس بچے ہوئے دن میں ہمیں بخش دے ۔

دعا کے ہے کہ خداوند متعال اس ماہ مبارک رمضان میں اس ماہ کی عظمت و حرمت کے صدقہ میں اپنے بندوں کی بخشش فرمائے اور انہیں جہنم کی اگ سے نجات دے ۔ امین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

مفاتیح الجنان

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22