الیکشن، ووٹینگ اور ہماری ذمہ داریاں

Fri, 03/01/2024 - 09:06

ووٹ کیا ہے؟

ووٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے عربی میں انتخاب جبکہ اردو میں نمائندہ چننا اور حق رائے دہی کے استعمال کو کہتے ہیں، جمہوری ممالک میں پارلیمنٹ اسمبلی، کونسل، بلدیہ یا اس جیسے اداروں کیلئے عوام کے ذریعہ نمائندہ چننے کا عمل ووٹ پر منحصر ہوتا ہے۔

ووٹ کی شرعی حیثیت

ووٹ دینے والا حق رائے دہی کے استعمال کے وقت امیدوار کے بارے یہ گواہی دیتا ہے کہ میں جس امیدوار کو ووٹ دے رہا ہوں یہ اس عہدہ اور منصب کے زیادہ لائق ہے، جس مقصد کیلئے میں اسے ووٹ دے رہا ہوں وہ اس حوالے سے محنتی اور دیانت دار ہے، اس حوالے سے شریعت کی چار بنیادی تعلیمات ذہن میں رکھیں۔

۱: شہادت (گواہی) دینے کے وقت انکار نہ کیا جائے جیسا کہ قران کریم نے فرمایا: جب گواہوں سے گواہی مانگی جائے تو وہ انکار نہ کریں ۔ (۱)

۲: شہادت (گواہی) کو چھپایا نہ جائے جیسا کہ قران کریم نے فرمایا: گواہی کو مت چھپاؤ اور جس نے گواہی کو چھپا یا تو یقیناً اس کا دل گناہ گار ہے ۔ (۲)

۳: عدل و انصاف کیلئے گواہی دینی چاہیے خواہ وہ اپنے، والدین یا قریبی عزیز و اقارب کے خلاف بھی ہو جیسا کہ قران کریم نے فرمایا: اے ایمان والو! تم انصاف قائم کرنے اور اللہ کیلئے گواہی دینے والے بنو، اگرچہ (وہ گواہی) خود اپنے یا والدین یا رشتہ داروں کے خلاف کیوں نہ ہو ۔ (۳)

۴: جھوٹی گواہی گناہ کبیرہ ہے، ابوبکر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو سب سے بڑے گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ صحابہ کرام نے عرض کی کیوں نہیں یا رسول اللہ! ضرور فرمائیے، آپ نے فرمایا: اللہ کے ساتھ شریک کرنا، والدین کی نا فرمانی کرنا، جھوٹی بات (یعنی جھوٹی گواہی دینا) ۔ (۴)

ہماری ذمہ داریاں

ہر شہری کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک کو صادق و امین، نیک، صالح، منصف مزاج، رعایا پرور، اسلام اور وطن دوست حکمران میسر آئیں، ایسے افراد جو ہماری ہر قسم کی ضروریات و مشکلات سے بخوبی واقف ہوں ان کو حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں، ہمارے سیاسی نظام کو مستحکم کرسکتے ہوں، ہمارے داخلی و خارجی نظام کو مضبوط بنا سکتے ہوں،ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہوں اور ہمارے اقتصادی اور معاشی نظام کو مستحکم کر سکتے ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت ۲۸۲ ۔

۲: قران کریم ، سورہ بقرہ، ایت ۲۸۳ ۔

۳: قران کریم ، سورہ سورۃ النساء ، ایت ۱۳۵۔

۴: صحیح بخاری ، ح ۲۶۵۴۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 95