ایران کا اسلامی انقلاب (۱)

Mon, 01/29/2024 - 11:45

مقدمہ

ایک ایسے عظیم تاریخی واقعہ کا جائزہ لینا جو مستقبل کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ابھی اس واقعہ کو رونما ہوئے بھی زیادہ عرصہ نہیں گذرا ہے ، اس واقعہ کا جائزہ لینے کے لئے بہت زیادہ خلاقیت تجربہ اور مہارت کی ضرورت ہے۔

بلا شبہ اس صدی کا سب سے عظیم اور سب سے اہم واقعہ امام خمینی قدس سرہ الشریف کی قیادت میں کامیاب ہونے والا ایران کا اسلامی انقلاب تھا۔

اس واقعہ کو صحیح سے سمجھنے کے لئے اعداد و ارقام اور گزاشات سے الگ ہٹ کر اس واقعہ کو مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے نیز سیاسی انقلابی اور مکتبی تفکرات سے متاثر ہوئے بغیر اس واقعہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، اور اس واقعہ کا صحیح جائزہ وہی شخص لے سکتا ہے جو اس انقلاب پر گذرنے والے نشیب و فراز اور سرد و گرم حالات میں ہمیشہ اس انقلاب کے ہمراہ رہا ہو نیز اس کی فکری بنیادیں معمار انقلاب حضرت امام خمینی رح کے منظومہ فکری سے مطابقت رکھتی ہوں۔

۱۲ بہمن ۱۳۶۷ کو انقلاب کے پہلے عشرے کی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن میں اس وقت کے ایرانی صدر جمہوریہ آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تہران کے لالہ ہوٹل میں ملکی ماہرین تعلیم علماء اور غیر ملکی دانشور مہمانوں کے سامنے ایک تاریخی تقریر انجام دیتے ہیں جس میں اسلامی انقلاب کے اہم پہلوؤں کی وضاحت فرماتے ہیں۔

مندرجہ ذیل تحریر قبلہ کے بیانات کا ایک مختصر خلاصہ ہے جو آپ نے اس جشن میں پیش کی تھی جس کا عنوان تھا اسلامی انقلاب کا پہلا عشرہ

پہلا حصہ : اسلامی انقلاب ، احیاء اسلام کے لئے ضروری تھا

* انیسویں صدی دین سے مقابلہ کی صدی

اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ انیسویں صدی دین سے مقابلہ اور دین کی تحقیر کی صدی تھی ، کوئی بھی دین ہو۔ یہ وہ صدی تھی وہ دور تھا جب انسانوں نے ہیومنزم اور عقلیت پسندی پر تکیہ کرتے ہوئے یہ اعلان کردیا تھا کہ دین سے بے نیاز ہے ، اور یہ اعلان بہت سخت ، غیر مہذب اور غیر منطقی انداز میں تھا لہذا اس کے تباہ کن اثرات ان تمام انسانی معاشروں میں محسوس کئے گئے جو کسی بھی دین کے پابند تھے۔

جاری ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.leader.ir/fa/timeline/10/%D8%A7%D9%86%D9%82%D9%84%D8%A7%D8%A8-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C#

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30