ہیگ کی عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ(۱)

Sun, 01/28/2024 - 12:36

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے جرائم اور مجرمانہ کاروائیوں کے خلاف انسداد نسل کشی کے کنونشن کے تحت ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے جرم میں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کا فیصلہ آگیا ہے اور اس عالمی عدالت نے اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف فیصلہ سنایا ہے اور اسرائیل سے اس نسل کشی کو روکنے کے لئے کہا گیا ہے۔

بہرحال عالمی پیمانہ پر ابھی تک غزہ کے معاملات پر کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ابھی تک عالمی رائے عامہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور نہ کرسکی اور اسی طرح وحشی گری انجام دے رہا ہے اب تک اس اسرائیلی درندگی کے نتیجہ میں تقریبا ستائیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہین جن میں بارہ ہزار سے زائد بچے اور سات آٹھ ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

عالمی عدالت انصاف ادارہ کب قائم ہوا اور اس کا مقصد کیا ہے

عالمی عدالت انصاف ادارہ نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے شہر دی ہیگ میں واقع امن محل میں قائم ہے۔ اس ادارہ کا قیام ۱۹۴۵ میں ممالک کے مابین اٹھنے والے تنازعات کے تصفیے کی غرض سے عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ عدالت ایسے قانونی سوالات پر مشاورتی رائے بھی دیتی ہے جو اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کی جانب سے اس عدالت کو بھیجے جاتے ہیں۔

اسے عام طور پر 'عالمی عدالت' بھی کہا جاتا ہے جو اقوام متحدہ کے چھ بنیادی اداروں میں سے ایک ہے لیکن اقوام متحدہ کا یہ یہ ادارہ ان میں سے واحد ادارہ ہے جو نیویارک سے باہر نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے شہر دی ہیگ میں واقع ہے۔

یہ عدالت 15 ججوں پر مشتمل ہے جنہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نو سالہ مدت کے لیے منتخب کرتی ہیں۔ ان میں ہر تین سال کے بعد پانچ ججوں کا انتخاب ہوتا ہے جن کے متواتر منتخب ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ جج اپنی حکومتوں کی نمائندگی کرنے کے بجائے آزادانہ حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ کسی ملک سے صرف ایک جج ہی منتخب ہو سکتا ہے۔

'آئی سی جے' واحد عالمی عدالت ہے جو اقوام متحدہ کے ۱۹۳ رکن ممالک کے مابین تنازعات کو دور کرواتی ہے۔ اس طرح یہ ممالک کو جنگ سے بچاتے ہوئے ان کے مسائل حل کروا کے عالمی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جاری ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.farsnews.ir/news/14021107000593

۲: https://www.farsnews.ir/news/14021106000436

۳: https://news.un.org/en/story/2024/01/1145937

۴: https://urdu.sahartv.ir/news/world-i429994

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43