انقلاب اسلامی ایران کی ۲۰ خصوصیتیں

Mon, 01/29/2024 - 07:50

تمام مغربی طاقتیں مبھوت اور حیرت زدہ تھیں کہ دین اور مذھب کس طرح زمامِ حکومت سنبھال سکتا ہے ؟ دین کس طرح انسانوں کی روزہ مرہ کی تمام دنیاوی ضرورتیں پوری کرسکتا ہے اور ان کے سوالوں کے جوابات دے سکتا ہے ؟ مگر انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کے بعد سب نے اسے بخوبی دیکھا اور محسوس کیا ، ہم اس مقام پر انقلاب اسلامی ایران کی بعض کامیابوں کی جانب اشارہ کررہے ہیں ۔

۱: انقلاب اسلامی ایران یعنی مثلث « دینی عقلانیت – سماجی کارکردگی – عالمی تہذیب کی تخلیق»

انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد عوام کی خدمت کے لئے عاقلانہ ںظام سے استفادہ اور دینی احکامات کی راہنمائی و ہدایت ، سماجی کارکردگی میں اس قدر زیادہ تھی کہ تمام مستکبرین جھان اور سامراجی طاقتیں مدمقابل اٹھ کھڑی ہوئیں تاکہ دنیا کے لوگ ان کی استعمارگری اور دین کے حقائق سے اگاہ نہ ہوسکیں اور ان سے انسانی اور الہی تہذیب کا مطالبہ کریں ۔

۲: انقلاب اسلامی اور پچھڑے پن کا تدارک

ایران کی مہذب قوم نے۱۱فروری ۱۹۷۹عیسوی کو بادشاہِ وقت رضا شاہ پہلوی کی جانب سے دین اقداروں میں تحریف لانے اور دینی پچھڑے پن کے تدارک میں امام خمینی(رہ) کی قیادت میں انقلابی تحریک کو پیروزی سے ہمکنار کیا ، اگر چہ اس راہ میں انہیں جان و مال کا نذرانہ پیش کرنا ، لاکھوں لوگوں نے جام شھادت نوش کرلیا ، سیکڑوں گھر اجڑ گئے ، رضا شاہ پہلوی نے مظاھرے کے لئے سڑکوں پر نکلی ہوئی عوامی سمندر کو توپوں ، ٹینکوں اور گولیوں سے روکنے کی کوشش کی مگر لوگ اپنے دینی اقداروں سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے اور ظالم بادشاہ رضا شاہ پہلوی ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا ۔   

۳: انقلاب اسلامی اور بیان و قلم کی ازادی

انقلاب اسلامی کی پیروزی سے پہلے ایران میں بادشاہی قران ۲۵۰ غلطیوں کے ساتھ زیور طبع سے اراستہ کئے جاتے تھے اور نہج البلاغہ کا طباعت منع تھی نیز کتابوں کی طباعت ہر کسی کے لئے ممکن نہ تھا ، فحش و جنسی ذوق اور عریانیت و برہنگی سے مملو کتابیں سامراجی طاقتوں کے حکم سے لوگوں تک پہنچائی جاتی تھیں ، تمام یہ ظلم و ستم کھلم کھلا ہوتے تھے ، مگر امسال ایرانی عوام ۱۱ فروری کو انقلاب اسلامی کی پیروزی کی ۴۵ ویں سالگرہ پورے جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کی تیاری کررہے ہیں کہ جس میں نہ کتابوں کی طباعت پر کوئی پابندی ہے ، نہ دینی اقداروں کو کوئی خطرہ لاحق ہے ، نہ پردہ دار اور با حجاب خواتین کے سروں سے کوئی چادریں یعنی نقاب کھینچے والا ہے ، نہ دیندار اور مہذب خواتین کو گلی کوچہ میں نکلنے میں کوئی ہچکچاہٹ ہے ، انقلاب اسلامی اپنی تمام مشکلات کے باوجود پوری تیزی سے ترقی اور کامیابی کی سمت رواں دواں ہے ، انقلاب کا افتاب پوری تمازت سے جگمگا رہا ہے اور دنیا کی بڑی بڑی استکباری طاقتیں گوشہ نشین ہوتی جارہی ہیں ۔

جاری ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

https://www.farsnews.ir/news/13981121000536

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39