لیلۃ الرغائب، اعمال و فضائل

Thu, 01/18/2024 - 09:31

ماہ مبارک رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلۃ الرغائب یعنی آرزؤں کی شب کہتے ہیں اور روایات میں اس شب کے مخصوص اعمال بیان ہوئے ہیں جنہیں انجام دینے کی بہت تاکید ہے ۔

یہ رات بہت ہی عظیم رات ہے کیوں کہ اس رات خداوند متعال اپنے بندوں پر خاص عنایتیں فرماتا ہے اور ان کی دعائیں مستجاب ہوتی ہیں ، یہ شب بہت ساری گناہوں کی بخشش کا سبب ہے ۔

 

نماز لیلۃ الرغائب کا طریقہ

۱: ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں ۔

۲:  نماز مغرب و عشاء کے درمیان دو دو کرکے ۱۲ رکعت نماز بجالائیں ۔ ہر رکعت میں ایک بار سورہ ’’حمد‘‘ تین مرتبہ سورہ ’’انا انزلناہ‘‘ اور بارہ مرتبہ ’’قل ھو اللہ احد‘‘ پڑھیں ۔

۳: نماز کے بعد ۷۰ بار : ’’ اَللّہمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الاْمِّىِّ وَعَلى آلِہ ‘‘ کہیں ۔

۴: سجدے میں جاکر ۷۰ مرتبہ ’’سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ‘‘ پڑھیں ۔

۵: سجدے سے سر اٹھا کر۷۰ مرتبہ ’’ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجاوَزْ عَمّا تَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِىُّ الاَعْظَمُ ‘‘پڑھیں ۔

۶: پھر سجدے میں جاکر ۷۰ مرتبہ ’’ سُبُّوحٌ قُدّوُسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ ‘‘ پڑھیں ۔

۷: اپنی حاجت طلب کریں ۔

انشاء اللہ حاجتیں پوری ہونگی ۔

صاحب مفاتیح الجنان شیخ عباس قمی کتاب مفاتیح الجنان میں اعمال شب لیلۃ الرغائب کے سلسلہ میں تحریر کرتے ہیں:

آگاہ رہو کہ رجب کی پہلی جمعرات کو «لیلة الرغائب» کہتے ہیں اور اس  شب کے سلسلہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کثیر فضیلتیں نقل ہوئی ہیں کہ جسے سید ابن طاووس (رہ) نے کتاب «اقبال الاعمال» میں اور علامہ حلی نے «اجازه بنی زهره» میں نقل کیا ہے ۔

یہ نماز بہت ساری گناہوں کی بخشش کے علاوہ قبر کی نورانیت کا سبب ہے ، جو بھی اس نماز کو پڑھے گا خداوند متعال اس کا ثواب قبر کی پہلی رات خوبرو ، نورانی اور مہربان انسان کے مانند پڑھنے والے کو بھیجے گا جو اس سے کہے گا میرے حبیب و دوست تمہیں مبارک ہو کہ تم نے ہر سختی اور مشکلات سے نجات پا لی ۔

مرنے والا شخص دریافت کرے گا تم کون ہو؟ خدا کی قسم کہ میں نے تجھ سے زیادہ خوبرو انسان نہیں دیکھا ، تجھ سے زیادہ میٹھی گفتگو کرنے والا نہیں پایا ، تمھارے پاس سے انے والی خوشبو سے بہتر خوشبو نہیں دیکھی ۔

جواب ملے گا میں اس نماز کا ثواب ہوں جو تم رجب کی پہلی جمعرات کو بجا لائے تھے ، اج کی شب تیرے پاس ایا ہوں تاکہ اپنا حق ادا کرسکوں ، تمھاری تنہائی میں تمھارا مونس رہوں ، خوف و وحشت کو تم سے دور رکھوں اور جب اسرافیل صور پھونکیں تو میدان محشر میں تمھارے سر پر سایہ بنوں ، پس خوشحال رہو کہ ہرگز نیکی تم سے الگ نہ ہوگی ۔

عارف كامل مرحوم آیت اللہ میرزا جواد ملكی تبریزی اپنی کتاب "المراقبات" میں تحریر کرتے ہیں کہ لیلۃ الرغائب میں فرشتے اسمان سے زمین پر اترتے ہیں ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت ہوئی ہے کہ آپ (ص) نے فرمایا: ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ سے غفلت نہ برتو کیونکہ اس رات کا جب تھوڑا سا حصہ گذرجاتا ہے تو آسمان اور زمین کے تمام فرشتے کعبہ کے اطراف میں اکٹھے ہوجاتے ہیں اس کے بعد خداوند متعال ارشاد فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! جو بھی چاہتے ہو مجھ سے مانگو ، فرشتے عرض کرتے ہیں خدایا! ہماری حاجت یہ ہے کہ تو رجب میں روزہ رکھنے والوں کی گناہوں کو معارف کردے ، خداوند متعال فرماتا ہے : میں نے ایسا ہی کیا یعنی ان کی گناہیں معاف کردیں ۔  

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21