زیارت جامعہ کبیرہ تشیع کو امام علی نقی علیہ السلام کا تحفہ

Wed, 01/17/2024 - 09:32

جناب شیخ صدوق رح نے اپنی کتاب من لا یحضرہ الفقیہ اور عیون اخبار الرضا میں موسی بن عبداللہ نخعی سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام علی نقی علیہ السلام سے عرض کیا اے فرزند پیغمبر مجھے ایک ایسی تاثیر گذار اور مفاہیم سے لبریز کامل زیارت سکھائیے کہ جب بھی میں آپ میں سے کسی کی زیارت کرنا چاہوں تو اس زیارت کو پڑھوں۔ (۱)

امام علی نقی علیہ السلام نے ان سے فرمایا : جب دروازے پر پہونچو تو کھڑے ہوجاؤ اور کلمہ شہادتین کو زبان پر جاری کرو درحالیکہ تم غسل کر کے داخل ہوئے ہو لہذا جب داخل ہو اور تمہاری نگاہ قبر پر پڑے تو کھڑے ہوجاؤ اور تیس مرتبہ اللہ اکبر اللہ اکبر پڑھو پھر چند قدم چلو درحالیکہ تمہارے چلنے کے انداز میں سکون و اطمینان اور وقار پایا جائے اور پھر کھڑے ہوجاؤ اور تیس مرتبہ اللہ عز و جل کی تکبیر پڑھو پھر قبر سے نزدیک ہو اور چالیس مرتبہ تکبیر کہو پوری سو تکبیریں کامل کرنے کے بعد کہو۔۔۔ (۲) ، اور پھر امام علیہ السلام نے زیارت جامعہ کبیرہ کے فقرات تعلیم دئے۔

زیارت جامعہ کبیرہ جو کہ امام شناسی کا ایک پورا نصاب ہے ، اس زیارت کے ذریعہ امام کو پہچاننے کے وہ بلند و بالا مفاہیم ہمیں حاصل ہوتے ہیں اور دیکھنے کو ملتے ہیں جن کی نظیر دوسرے مقامات اور دوسری جگہوں پر دیکھنے کو  نہیں ملتی ہے ، زیارت جامعہ کبیرہ امامت و ہدایت کا وہ بلند و بالا منشور ہے جو ہادی امت ابوالحسن ثالث امام علی نقی علیہ السلام کے پاک و پاکیزہ سینہ سے بشریت کی رہنمائی کے لئے بیان ہوا ہے یہ وہ چشمہ زلال ہے جو آپ کے وجود سے بشریت کی ہدایت کے لئے پہاڑوں سے جاری ہونے والے زلال چشمہ کی مانند انسانی وجود کی سرزمین کو معرفت امام سے سیراب کر رہا ہے یہ زیارت ان مفاہیم پر مشتمل ہے جو انسانوں کی دینی حیات کا باعث بن رہے ہیں اور انسانی وجود کی سوکھی پڑی بنجر سرزمین کو سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں ، اس زیارت میں امام شناسی کا ایک سمندر موجزن ہے جو انسانوں کو آب حیات عطا کر رہا ہے۔

یہ بلند و بالا منشور اگرچہ زمین پر اللہ کے برجستہ خلفاء اور الہی حجتوں یعنی خاندان آل طاہا ویٰسین آئمہ ہدی علیہم السلام کے فضائل و مناقب اور کمالات پر مشتمل ہے لیکن اس زیارت کے عمیق توحیدی معارف ایک سیلاب کی مانند شرک و بت پرستی اور طاغوت و غیرپرستی کے ایوانوں کو زمین بوس کر دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: شیخ صدوق ، من لا یحضرہ الفقیہ ، ج ۲ ص ۶۰۹ ، رَوَى مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَرْمَكِيُ‌ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ قَالَ‌ قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ع عَلِّمْنِي يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ قَوْلًا أَقُولُهُ بَلِيغاً كَامِلًا إِذَا زُرْتُ وَاحِداً مِنْكُمْ فَقَالَ إِذَا صِرْتَ إِلَى الْبَابِ فَقِفْ وَ اشْهَدِ الشَّهَادَتَيْنِ وَ أَنْتَ عَلَى غُسْلٍ فَإِذَا دَخَلْتَ وَ رَأَيْتَ الْقَبْرَ فَقِفْ وَ قُلْ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثِينَ مَرَّةً ثُمَّ امْشِ قَلِيلًا وَ عَلَيْكَ السَّكِينَةَ وَ الْوَقَارَ وَ قَارِبْ بَيْنَ خُطَاكَ ثُمَّ قِفْ وَ كَبِّرِ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ ثَلَاثِينَ مَرَّةً ثُمَّ ادْنُ مِنَ الْقَبْرِ وَ كَبِّرِ اللَّهَ أَرْبَعِينَ مَرَّةً تَمَامَ مِائَةِ تَكْبِيرَةٍ ثُمَّ قُلْ‌۔۔۔

۲: گذشتہ حوالہ ، فَقَالَ إِذَا صِرْتَ إِلَى الْبَابِ فَقِفْ وَ اشْهَدِ الشَّهَادَتَيْنِ وَ أَنْتَ عَلَى غُسْلٍ فَإِذَا دَخَلْتَ وَ رَأَيْتَ الْقَبْرَ فَقِفْ وَ قُلْ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثِينَ مَرَّةً ثُمَّ امْشِ قَلِيلًا وَ عَلَيْكَ السَّكِينَةَ وَ الْوَقَارَ وَ قَارِبْ بَيْنَ خُطَاكَ ثُمَّ قِفْ وَ كَبِّرِ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ ثَلَاثِينَ مَرَّةً ثُمَّ ادْنُ مِنَ الْقَبْرِ وَ كَبِّرِ اللَّهَ أَرْبَعِينَ مَرَّةً تَمَامَ مِائَةِ تَكْبِيرَةٍ ثُمَّ قُلْ‌۔۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 83