مولانا احمد رضا الحسینی: آیت اللہ محسن علی نجفی کا انتقال عظیم خسارہ

Tue, 01/16/2024 - 10:06

ٹورنٹو علی اسلامک مشن کے بانی اور سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا احمد رضا الحسینی نے اپنے ارسال کردہ تسلیت نامہ میں مفسر قران ، سرزمین پاکستان کی عظیم شخصیت ایت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال کو ملت تشیع کا عظیم خسارہ بتایا ۔

مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون (القران)

پاکستان کے بزرگ عالم دین ، جامعۃ الکوثر اور جامعۃ اہل بیت علیہم السلام کے سرپرست اعلی ، مفسر قران ، ایت اللہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنی عمر بابرکت مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں بسر کی ، رب کریم سے دعا ہے کہ ان کے خدمات کو اپنی بارگاہ میں باحسن وجہ قبول فرمائے اور انہیں اعلی علیین میں قرار دے ’’ ان کان محسناً فزد فی احسانہ اللھم اجعلہ عندک فی اعلیٰ علیین ‘‘۔ آمین

ہم ! اس موقع پر علمائے کرام ، طلاب عظام ، ارادتمندوں ، فرزندوں ، سرزمین پاکستان کے مومنین اور دیگر تمام اقرباء و پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

نیز مولانا مرحوم کے ایصال ثواب کی غرض سے علی اسلامک مشن ٹورنٹو میں میں فاتحہ خوانی پروگرام منعقد کیا گیا ۔

احمدرضاالحسینی

مدیرعلی اسلامک مشن ٹورنٹو کینڈا

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52