یمن : امریکا اور برطانیہ کے فوجی دستے آبنائے باب المندب سے نہیں گذرسکتے

Tue, 01/16/2024 - 05:23

انصاراللہ تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے ممبر جناب محمد البخیتی نے کل تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : امریکا اور اسرائیل کے فوجی دستے اب آبنائے باب المندب سے نہیں گذر سکتے اور ہم اب نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : یمن کی مسلح افواج اپنی میزائل کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہیں ، اور عنقریب سبھی کو حیرت زدہ کردیں گے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : مقاومتی محاذ نے علاقہ میں دوبارہ اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اور امریکا نے یمن پر حملہ کرنے کی جو غلطی کی ہے اس سے وہ پشیمان ہوں گے اور ناکامی ان کا مقدر ہے۔

انہوں نے آگے بیان کیا : امریکا سے نمٹنے کی صلاحیت ہمارے اندر پائی جاتی ہے اور اب جنگ کے اصول ہم طے کریں گے ، یمنی افواج امریکی و اسرائیلی بیڑوں کے اس علاقہ سے گذرنے پر پابندی عائد کریں گی۔

انصاراللہ پولیٹیکل بیورو کے ممبر نے مزید کہا : ایک امریکی جنگی بیڑہ کو ہم نے گذشتہ حملے میں مورد ہدف قرار دیا اور امریکا نے بھی اپنے دو فوجیوں کے واصل جہنم ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بھی گذشتہ شب کہا : یمنی بحری افواج نے ایک حملہ میں امریکی بیڑہ کو دریائے عدن میں بالسٹیک میزائلوں سے مورد حملہ قرار دیا اور ہماری میزائلوں نے دشمن کے صحیح ہدف پر دقیق اور سیدھا حملہ انجام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی افواج امریکا اور برطانیہ سے متعلق تمام جنگی بیڑوں پر حملہ کریں گی اور خصوصا وہ کشتیاں ہماری مقاصد میں شامل ہیں جنہوں نے یمن پر حملے میں حصہ لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.tasnimnews.com/fa/news/1402/10/25/3023751

۲: https://www.farsnews.ir/news/14021025001063

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84