ایران نے داعش اور موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا

Tue, 01/16/2024 - 07:14

ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے شام اور عراق کے خودمختار کردستان علاقے میں موجود داعش اور موساد کے ٹھکانوں اور جاسوسی اڈوں کو میزائلوں سے اڑایا۔

یہ وہ مراکز تھے جہاں سے ایران کے خلاف کاروائیاں انجام دی جارہی تھیں ، ایرانی کمانڈروں اور مقاومتی بلاک سے تعلق رکھنے والے لیڈروں پر حملے انجام دئے جارہے تھے ، لہذا ایران نے فساد کے ان اڈوں پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان کا قلع قمع کردیا۔

پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے تعلقات عامہ شعبہ سے جاری شدہ بیان کے مطابق اس آپریشن میں ایران میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث سرکردہ دہشت گرد عناصر خصوصا داعش کے کمانڈروں اور عہدہ داروں کے جمع ہونے کے کئی مقامات کی شناخت کی گئی اور پھر ان کے سوراخوں میں داخل ہوکر ان پر حملات کو انجام دیا گیا اور یہ حملات دقیق ہدف پر مار کرنے والے بلسٹیک میزائلوں سے انجام دئے گئے ، ان حملات کے ذریعہ سوریہ اور عراق میں داعش اور موساد کے ٹھکانے تباہ و برباد کر دیئے گئےنیز ان مقامات پر جمع ہونے والے دہشت گرد میزائل حملات میں ہلاک ہوئے اور ان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ان حملات میں اردبیل میں شہری آبادی سے پندرہ کیلومیٹر دور ایک بلڈنگ کو حملات کا نشانہ بنایا گیا اس علاقہ میں آبادی نہیں تھی اور یہ بلڈنگ علاقہ میں موساد کے ایک مضبوط نیٹورک کو ادارہ کرنے والی بلڈنگ تھی جس میں موساد کے سرکردہ افراد واصل جہنم ہوئے۔

ان حملات کے ذریعہ صیہونیوں کے ذریعہ مقاومتی محاذ کے لیڈروں کی شہادت کا بھی انتقام اس غاصب ریاست اور اس کے جاسوسی ادارے موساد سے لیا گیا۔

اسی طرح ادلب شہر میں بھی انجام پانے والے میزائل حملات میں امریکا کی سرپرستی میں پلنے والے داعشی درندے واصل جہنم ہوئے۔

ان حملات نے ثابت کردیا کہ اب امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی میں چلنے والا دہشت گرد نیٹورک جس نے پورے علاقہ کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا ہے ، اب یہ دجالی نظام اور یہ شیطانی سیسٹم چلنے والا نہیں ہے بلکہ علاقہ میں قائم ہونے والا مقاوتی محاذ آج اس قدر مضبوط ہوگیا ہے اور اتنی توانائی رکھتا ہے کہ اس علاقہ سے امریکا کو نکال باہر کرے اور پورے علاقہ کو امریکی دہشت گردی اور مغربی شیطانی چالوں سے پاک کریں۔ ألیس الصبح بقریب۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: https://www.tasnimnews.com/fa/news/1402/10/26/3023763

۲: https://www.tasnimnews.com/fa/news/1402/10/26/3023779

۳: https://www.farsnews.ir/news/14021026000284

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59