موصولہ رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ جنرل سلیمانی کی قبر سے تقریباً 700 میٹر اور دوسرا دھماکا تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ یہ دھماکے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے پروگرام میں شرکاء پر ہوا۔
پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 14 بجکر 50 منٹ پر ہوا اور دوسرا 15 منٹ بعد ہوا۔
دھماکے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ذرائع نے خودکش حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکے خودکش نہیں تھے بلکہ ریموٹ کنٹرول سے بیگ میں رکھے گئے بموں کے ذریعے کئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔
ایران کی حکومت نے کرمان میں دہشتگردانہ دھماکوں اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر کل بروز جمعرات پورے ایران میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Add new comment