دھشت گردانہ حملہ
جمہوری اسلامی ایران کے شہر کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں اپنے محبوب سردار اور دنیا کو داعش جیسے ناسور اور استکباری سازشوں سے نجات دینے والے عظیم رہنما اور مشہور فوجی جرنل سردار مقاومت و استقامت جناب حاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ان کے چاہنے والوں کا جم غفیر دوردراز کے علاق
آج بدھ 3 جنوری 2024 کی تاریخ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے کرمان میں دہشتگردانہ حملے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر کل بروز جمعرات پورے ایران میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ جنرل سلیمانی کی قبر سے تقریباً 700 میٹر اور دوسرا دھماکا تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ یہ دھماکے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے پروگرام میں شرکاء پر ہوا۔
پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 14 بجکر 50 منٹ پر ہوا اور دوسرا 15 منٹ بعد ہوا۔
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین مولانا امین شہیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے کرمان، شہدائے کربلا کے راستے پر اپنی جانیں دے چکے ہیں اور باقی لوگ بھی حق و باطل کے اس معرکہ میں انہی شہداء کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار ہیں۔ چاہے انکا تعلق عراق، ایران، شام، یمن یا فلسطین سے