شہید حاج قاسم سلیمانی کی اپنے بھتیجے مہدی کو تین وصیتیں

Wed, 01/03/2024 - 10:58

سرادر دلہا شہید حاج قاسم سلیمانی ان چنندہ فوجی افسروں میں سے شمار ہوتے ہیں جن کا اپنی فوجی ذمہ داریوں کے علاوہ جوانوں کی تربیت اور ان کی دینی اور معنوی راہنمائی میں بہت گہرا اثر ہے۔

آپ کا جوانوں اور نوجوانوں سے بہت گہرا اور صمیمی تعلق تھا ہمیشہ ان کی ضرورتوں کی جانب متوجہ رہتے تھے ان سے دوستانہ اور صمیمی تعلق رکھتے تھے اور اس محبت آمیز رویہ میں اتنی تاثیر تھی اتنی جاذبیت تھی کہ نوجوان اور جوان آپ کے گرویدہ ہوجاتے تھے اور آپ کی جانب کھنچتے چلے جاتے تھے۔

جوانوں سے آپ کا ایک رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ ایک فوجی کرنل ، فوجی افسر اور سپاہی ہونے کے باوجود نوجوانوں اور جوانوں سے معنوی تعلق رکھتے تھے ان کی معنوی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے تھے انہیں معنوی مدارج طے کرنے میں راہنمائی فرماتے تھے اور آپ کی یہ خصوصیت آپ کی ان اخلاقی صفات اور عظیم کردار کی وجہ سے تھی جسے آپ نے تزکیہ نفس اور تربیت نفس کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔

آپ کی اس تربیت کی جھلک ان خطوط میں دیکھنے کو ملتی ہے جو آپ نے جوانوں اور نوجوانوں کو تحریر کئے ہیں انہی میں سے ایک خط وہ تحریر ہے جسے آپ نے اپنے بھتیجے مہدی کو لکھا ہے اور یہ وصیتیں اس قدر اہمیت کی حامل ہیں کہ آج سردار دلہا سردار حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے نیز صدقہ جاریہ کے عنوان سے تمام جوانوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل ، تزکیہ نفس اور تہذیب نفس کی جانب دعوت دیں وہ اس طرح ہے۔

میری جان مہدی

۱- وہ تمام لوگ جو کمال تک پہونچے ہیں مخصوصا معنوی کمالات پر فائز ہوئے ہیں ، جو کہ دنیاوی ترقی کی بھی علت اور بنیاد بن سکتا ہے ، ان تمام کمالات کا سبب سحر(خیزی) ہے ، سحر (خیزی) کو پانے کی کوشش کرو ، تمہاری عمر میں نماز شب پڑھنا عجیب تاثیر رکھتا ہے ، اگر آپ نے چند مرتبہ نماز شب کا میل و رغبت کے ساتھ تجربہ کیا ( اسے میل و رغبت کے ساتھ انجام دیا اور پڑھا ) ، تو اس کی لذت سبب بنے گی کہ آپ نماز شب سے جڑ جائیے گا (اس کے پابند بن جائیے گا)

۲- تمام برائیوں اور خرابیوں کی جڑ جھوٹ ہے۔ اس سے پرہیز کیجئے کیونکہ جھوٹ تمام اعمال کو ضائع اور تباہ کردیتا ہے۔

۳- بزرگوں خصوصا ماں باپ کا احترام اور ان کے سامنے خضوع و خشوع بجا لانے کا خود کو عادی بنائیے ، شرمائے بغیر اپنے ماں باپ کو ہاتھوں کو بوسہ دیجئے ، اس کام سے انہیں بھی خوش کرئیے گا اور آپ پر بھی وضعی آثار مترتب ہوں گے۔

آپ کا چچا قاسم سلیمانی

٩١/٨/١٧

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: https://www.farsnews.ir/news/13981022001101

۲: https://www.mizanonline.ir/fa/news/589252

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 103