زندگی کے دس قرآنی اصول

Sun, 12/31/2023 - 09:39

۱: لوگوں سے اچھے انداز میں بات کرنا

وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا (سورہ بقرہ آیت ۸۳) ، لوگوں سے بھلی بات کیا کرو۔

۲: غصہ کو پی جانا

وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ ( سورہ آل عمران آیت ۱۳۴) ، جو غصے کو پی جاتے ہیں۔

۳: لوگوں کو معاف کردینا

وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ( سورہ آل عمران آیت ۱۳۴) ، اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں۔

۴: لوگوں کی غلطیوں سے درگذر کرنا

وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا ( سورہ نور آیت ۲۲) ، چاہئے کہ یہ لوگ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں بخش دے؟۔

۵: لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنا

وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ ( سورہ قصص آیت ۷۷) ، اور جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اسی طرح (اس کے بندوں کے ساتھ) احسان کر۔

۶: لوگوں سے گفتگو میں اپنی آواز دھیمی رکھ۔و

وَاغْضُضْ مِن صَوْتِكَ إِنَّ أَنكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ ( سورہ لقمان آیت ۱۹ ) ، اور اپنی آواز دھیمی رکھ۔و بے شک سب آوازوں میں سے زیادہ ناگوار آواز گدھوں کی ہوتی ہے۔

۷: لوگوں کا مذاق نہ اڑاؤ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ( سور حجرات آیت ۱۱ ) ، اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کامذاق نہ اڑائے ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کامذاق اڑائیں ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔

۸: لوگوں کو طعنہ نہ دو

وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ (سورہ حجرات آیت ۱۱) ،آپس میں ایک دوسرے کو طعنہ نہ دو۔

۹: لوگوں کو برے القاب سے نہ پکارو

وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (سورہ حجرات آیت ۱۱) ، ایک دوسرے کو برے القاب کے ساتھ نہ پکارو۔

۱۰:  لوگوں سے تکبر نہ کرو

وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ ( سورہ لقمان آیت ۱۸ ) ، اور خبردار لوگوں کے سامنے اکڑ کر منہ نہ پُھلا لینا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: سورہ بقرہ آیت ۸۳

۲: سورہ آل عمران آیت ۱۳۴

۳: گذشتہ حوالہ

۴: سورہ نور آیت ۲۲

۵: سورہ قصص آیت ۷۷

۶: سورہ لقمان آیت ۱۹

۷: سور حجرات آیت ۱۱

۸: گذشتہ حوالہ

۹: گذشتہ حوالہ

۱۰: سورہ لقمان آیت ۱۸

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20