حضرت ام البنین سلام الله علیها اور حاجت روائی

Thu, 12/28/2023 - 09:51

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام جناب ام البنین علیہا السلام کے سلسلہ میں فرماتے ہیں: بُکی الحُسَینُ علیه السلام خَمسَ حِجَجٍ و کانَت امُّ جَعفَرٍ الکلابِیةُ تَندُبُ الحُسَینَ علیه السلام و تَبکیهِ و قَد کفَّ بَصَرُها ؛ أُمّ جعفر کلابی (امّ البنین) نے حضرت امام حسین علیہ السلام پر پانچ سال تک آنسو بہایا اور مرثیہ پڑھا یہاں تک اپ کی انکھیں سفید (نابینا) ہوگئیں ۔ [۱]

سید محمود حسینی شاهرودی (متوفی ۱۳۹۴ھجری قمری) عظیم الشان شیعہ مرجع تقلید اور میرزا نائینی و آقا ضیاء عراقی کے شاگرد کہتے ہیں کہ میں مشکلات کے وقت ۱۰۰ مرتبہ حضرت ام البنین علیہا السلام پر صلوات پڑھتا اور اپنی مرادیں لے لیتا ۔ [۲]

آیت اللّه العظمی سید محمد شیرازی رحمہ الله فرماتے ہیں ایک شخص نے عالم مکاشفہ میں حضرت قمر بنی هاشم ابوالفضل العباس علیہ السلام کو دیکھا تو عرض کیا مولا ! میں اپنی حاجتوں کے لئے کس سے متوسل ہوں تو اپ علیہ السلام نے فرمایا : میری مادر گرامی ام البنین علیہا السلام سے متوسل ہو اور ان سے اپنی حاجتیں لو ۔ [۲]

یقینا پروردگار عالم نے انہیں یہ مقام و شرف اس لئے عطا کیا ہے کہ اپ نے اپنے چار بیٹوں کو جو اپ کی زندگی کا پورا سرمایہ تھے خدا راہ میں اور اسلام کی بقا میں قربان کردیا ، اپ کا طرز حیات ابتدائے ازدواج ہی سے کچھ ایسا تھا کہ اپ نے ہمیشہ ولی خدا کی پیروی کی اور ولایت اپنی زندگی کا ماحصل سمجھا ، اپ وہ بی بی ہیں جس نے کبھی بھی خود کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے ہم پلو قرار نہیں دیا اور ان امام حسن ، امام حسین ، حضرت زینب کبری اور حضرت ام کلثوم علیہم السلام کی خدمت کرکے بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے دل کو خوش رکھا ، اسی بنیاد پر خداوند متعال نے انہیں یہ جزاء عطا کی کیوں کہ خود اس کا فرمان ہے ، هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ؛ نیکی اور احسان کا بدلہ نیکی اور احسان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ [۴]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[۱] ۔ اِبْن شَجَری، ابوالسعادات هبة الله بن على علوی حسنى ، الأمالی للشجری ، ج۱ ، ص۱۷۵ ۔

[۲] ۔ ابوالفرج اصفهانى،‏ على بن حسین‏، مقاتل الطالبیین‏، ص ۹۰، بیروت، دار المعرفة، بی‌تا؛ مجلسی، محمدباقر، جلاء العیون‏، ص ۶۷۸، قم، سرور، چاپ نهم، ۱۳۸۲ش؛ لواعج الأشجان، ص ۱۳۹٫

[۳] ۔ خلخالی ، علی ربانی ، ستاره درخشان مدینہ؛ حضرت ام البنین، ص۱۴۲ ۔

[۴] ۔ قران کریم ، سورہ رحمن ، ایت ۶۰ ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31