حضرت ام البنین ، مادر علمدار کربلا(۲)

Tue, 12/26/2023 - 09:02

حضرت ام البنین کی امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شادی

بی دو عالم، معصومہ کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شھادت کے بعد امام علی علیہ السلام نے اپنے بھائی عقیل کہ جو عرب میں نسب شناسی میں مشھور تھے ، اپنے لئے ایسی لڑکی انتخاب کرنے کی خواہش ظاھر کی جس سے بہادر ، نڈر اور جنگجو بچے پیدا ہوسکیں اور جناب عقیل نے بھی انہیں فاطمہ بنت حزام یعنی ام البنین علیہا السلام سے عقد کرنے کی تجویز دی اور امام علی علیہ السلام نے اپ سے شادی کرلی ۔ [۱]

جناب ام البنین علیہا السلام کی امام علی علیہ السلام شادی کی تاریخ کے سلسلہ میں اختلاف موجود ہے ، درحقیقت تاریخ میں معین دن اور وقت کا تذکرہ نہیں ہوا ہے ، نیز یہ کہ اپ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شھادت کے بعد دوسری یا تیسری اہلیہ تھیں ، اختلاف موجود ہے ، لیکن اس سلسلہ میں کہ اپ نے امام علی علیہ السلام سے شادی کرنے سے پہلے اور امام علی علیہ السلام کی شھادت کے بعد کسی دوسرے شادی نہیں کی اختلاف موجود نہیں ہے ۔ [۲]

امّ البنین علیہا السلام اپنے بچوں کی شھادت کے بعد ہر دن قبرستان بقیع جایا کرتی تھیں اور اپنے بیٹوں کی یاد میں دل ہلادینے والے دردناک مرثیہ پڑھتی تھیں ، مدینہ کے لوگ بھی اپ کے نوحے سنتے تھے ، یہاں تک دشمن اہل بیت مروان بن حکم بھی اپ کی مجلس میں حاضر ہوا کرتا اور انسو بہاتا تھا ۔ [۳]  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[۱] ۔ محمدعلی الناصری، مولد عباس بن علی(ع)، ص۳۶  ۔

[۲] ۔ موسوعه العلامه الاوردبادی، ج۷، ص۴۷-۴۹ ؛ و زجاجی کاشانی، سقای کربلا، ص۸۳ ۔

[۳] ۔ ابوالفرج اصفهانى،‏ على بن حسین‏، مقاتل الطالبیین‏، ص ۹۰؛ و مجلسی، محمدباقر، جلاء العیون‏، ص ۶۷۸ ؛ و عامِلی ، سید محسن بن سید عبدالکریم امین ، لواعج الأشجان، ص ۱۳۹٫۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 16