نبیوں کی داستان: نوح [علیہ السلام] کشتی بناؤ

Mon, 12/25/2023 - 20:05

حضرت نوح علیہ السلام شب و روز اپنی امت کی ہدایت اور انہیں بت پرستی کے چنگل سے نجات دینے میں کوشاں رہے ، اپ علیہ السلام نے جس قدر بھی انہیں نصیحت کی بے سود رہی اور جس قدر بھی انہیں عذاب الھی سے ڈرایا اور خطرے کی جانب متوجہ کیا ان لوگوں نے اپنے برے اعمال سے ہاتھ نہ کھینچا یہاں تک انہوں نے گستاخانہ طور سے اور پوری جرأت کے ساتھ حضرت نوح علیہ السلام سے کہا: اے نوح تم نے ہم لوگوں سے بحث کیا اور اپنی باتوں پر اصرار کیا ، اب بس بہت ہوگیا اور کافی ہے اگر تم اپنی باتوں میں سچے ہو تو جس عذاب الھی کا تذکرہ کررہے ہو وہ نازل کرو ۔ قَالُوا يَا نُوحُ قَدْ جَادَلْتَنَا فَأَكْثَرْتَ جِدَالَنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ ؛ ان لوگوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت جھگڑا کیا تو اب جس چیز کا وعدہ کررہے تھے اسے لے آؤ اگر تم اپنے دعوٰی میں سچے ہو ۔ (۱)

قران کریم نے مزید بیان کرتے ہوئے فرمایا: وَأُوحِيَ إِلَىٰ نُوحٍ أَنَّهُ لَنْ يُؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ إِلَّا مَنْ قَدْ آمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ؛ اور نوح کی طرف یہ وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے اب کوئی ایمان نہ لائے گا علاوہ ان کے جو ایمان لاچکے لہذا تم ان کے افعال سے رنجیدہ نہ ہو ۔  (۲)

اس کے بعد خداوند متعال نے حضرت نوح علیہ السلام نے کشتی بنانے کا حکم دیا اور وحی کی: وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ ؛ اور ہماری نگاہوں کے سامنے ہماری وحی کی نگرانی میں کشتی تیار کرو اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرو کہ یہ سب غرق ہوجانے والے ہیں ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ ھود ، ایت ۳۲ ۔

۲: قران کریم ، سورہ ھود ، ایت ۳۶ ۔

۳: قران کریم ، سورہ ھود ایت ۳۷ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 77