مغربی پالیسی کی وجہ سے غزہ میں انسانیت لہولہان

Mon, 12/25/2023 - 07:45

سامراجی طاقتوں ، بریطانیہ امریکا اور مغربی سرپرستی میں اسرائیل نے گذشتہ پچھتر اسی سال کے زیادہ عرصہ سے اپنے توسیع پسندانہ ، ظالمانہ ، جارحانہ اور غاصبانہ عزائم کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ آگے بڑھایا ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے طاقت کے زور پر من مانیاں انجام دیتا رہا ہے اور ابھی تک انجام دے رہا ہے ، وہ نہ تو کسی عالمی تنظیم کو کوئی اہمیت دیتا ہے ، نہ کسی بین الاقوامی قانون کا پابند ہے اور نہ ہی اسے انسانی حقوق کی کوئی پروا ہے۔

اس نے پوری دنیا کی نگاہوں کے سامنے فلسطین خصوصا غزہ کی پٹی کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں تبدیل کردیا ہے ، طاقت کے نشے میں چور ہوکر تمام انسانی حقوق پامال کر رہا ہے ، طاقت کا بیجا اور وحشیانہ مظاہرہ کرتا رہا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

لیکن سب سے  شرمناک پہلو یہ ہے کہ خود کو مہذب کہلانے والے مغربی ممالک اور عالمی اداروں نے اسرائیل کی اس کھلم کھلا بدمعاشی اور ریاستی دہشت گردی پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے بجائے ہمیشہ اسرائیل کی پشت پناہی کی ہے اور غزہ پر اسرائیلی بربریت کو دفاع کا نام دیکر بحری بیڑوں کے بھیجے جانے سے لیکر ہر قسم کی مالی، تسلیحاتی اور سفارتی مدد غاصب اسرائیل کو برقرار رکھی ہے ، اپنی فوجی بھیج کر اسرائیل کا کھلم کھلا ساتھ دیا ہے ، جنگ بندی کی تمام عالمی کوششوں میں رکاوٹیں ایجاد کیں ہیں ، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کے ذریعہ ناکام بنایا ہے۔

اس بے قید و شرط حمایت کے زیر سایہ وحشی صہیونیوں نے اپنی سرزمین پر بسنے والے فلسطینیوں کو آوارہ بنا دیا ہے ، ان کی زمینوں پر غاصبانہ تسلط اور قبضہ جما لیا ہے ، بچوں ، خواتین اور عام فلسطینیوں کو اپنی بربریت اور ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہے ، رفاہ عامہ کے مراکز ، اسپتال ، اسکولوں ، مساجد اور گھروں کو بموں کی برسات سے ویرانوں اور کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے ، نہتھے انسانوں کو گولیوں سے قتل کر رہا ہے نیز تمام انسانی اقدار و ویلیوز کو پیروں تلے روند دیا ہے۔

یہ درندہ صفت صہیونی کسی بھی قانون کی پابندی نہیں کر رہے ہیں بلکہ وحشیوں کی طرح بے گناہ انسانوں اور معصوم شہریوں کو اپنی درندگی کا شکار بنا رہے ہیں۔

یہ ہے مغربی دنیا کا بشریت کو تحفہ ، یہ ہے وسٹرن کلچر کی حقیقی تصویر ، یہ ہے مغربی انسانی حقوق کے نعروں کی اصلیت ، یہ ہے آزادی بیان اور آزادی قلم کی حقیقیت کہ سیکڑوں نامہ نگار اور صحافی بھی اس جنایت کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں ، مغربی شیطانی اور وحشی پالیسی کے نتیجے میں غزہ لہولہان ہے ، انسانیت سسک رہی ہے ، دنیا میں فساد کا بازار گرم ہے ، ظلم و بربریت کا راج ہے ، ناانصافی ان کی عادت بن چکی ہے۔

بہرحال مغربی ثقافت کے ذریعہ دنیا میں پیدا ہونے والی یہ تباہی انسانیت کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور ان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور اس رسوائی سے ان کا دامن کبھی پاک نہیں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.farsnews.ir/news/14020827000129

۲: https://www.farsnews.ir/news/14020924000473

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73