تہران میں فلسطین کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس

Sun, 12/24/2023 - 09:08

ایران کے دارالحکومت تہران میں عالم اسلام اور بشریت کے حساس ، دردناک اور سب سے اہم مسألہ ’’ فلسطین کی صورت حال ‘‘ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کل بروز شنبہ 23 دسمبر کو ہوا۔

اس کانفرنس میں پچاس سے زائد ممالک سے برجستہ شخصیات ، اعلی ریاستی عہدیداروں اور اثرگذار سیاسی ، اجتماعی و میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کے اہم مقاصد میں سے بعض یہ ہیں :

۱: مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی نسل پرست اور غاصب ریاست کے جنگی جرائم اور نسل کشی کو فوری طور پر روکنا۔

۲: غزہ کی پٹی ، مغربی کنارے اور قدس شرقی میں بسنے والے مظلوم فلسطینی عوام کے لئے بین الاقوامی حمایت میں شدت لانا۔

۳: غاصب صہیونی ریاست پر غزہ کے خلاف وحشیانہ فوجی کاروائی کو مکمل طور پر بند کرنے کے لئے عالمی مطالبہ میں شدت لانا۔

۳: غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانا۔

۴: غزہ کے مظلوم عوام کے لئے بین الاقوامی امداد بھیجنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں مزید تیزی لانا۔

اس عالمی کانفرنس کا انعقاد صبح اور عصر کی نشستون میں مختلف الگ الگ عناوین کے تحت کیا گیا ہے. الف: "غزہ جنگ کے سیاسی اور قانونی اثرات" ۔ ب: "غزہ کے خلاف جنگ میں میڈیا، دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں کا کردار" ۔

واضح رہے کہ "طوفان الاقصی آپریشن" جو کہ ۷ اکتوبر کو شروع ہوا تھا اس کے بعد فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی بربریت ، جنایتوں اور وحشی گری کو تقریبا ڈھائی مہینہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن صیہونی حکومت ابھی تک اپنے سیاسی اور فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ اس آپریشن کے بعد مزاحمتی بلاک پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور دنیا کے سامنے فلسطین کی مظلوم عوام کا مسألہ پہلے سے زیادہ منظر عام پر آیا ہے نیز ان کی مقاومت رنگ لائی ہے ان کے صبر کا لوہا دنیا نے مان لیا ہے اور اس کے برعکس عالمی پیمانے پر امریکا ، اسرائیل اور مغربی طاقتوں کا حقیقی ضد انسانی چہرہ سامنے آیا ہے ، ان ممالک کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالی ، انسانی اقدار اور ویلیوز کو پیروں تلے روندنا دنیا کی نگاہوں کے سامنے روز روشن کی طرح واضح ہوا ہے ، جس طرح سے امریکا جنگ بندی کی قرردادوں کو ویٹو کر رہا ہے اس سے امریکا کی حقیقت دنیا کے سامنے کھل گئی ہے ان کے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی حقیقت بشریت کے سامنے آگئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی آزادی کی جدوجہد میں فلسطینی قوم کے اہم ترین حامی کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران نے موجودہ صورت حال کے آغاز سے ہی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع سفارتی کوششیں کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://hajj.ir/fa/118708

۲: https://www.farsnews.ir/news/14021002000173

۳: https://www.irna.ir/news/85330249

۴: http://www.irdiplomacy.ir/fa/news/2023745

۵: https://www.mashreghnews.ir/news/1558289

۶: http://radiomoghavemat.ir/channelnewsdetails/?m=409001&n=1307818

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42