آج دنیا میں کوئی بھی باشعور انسان صیہونی رجیم، امریکہ اور برطانیہ میں فرق کا قائل نہیں

Sat, 12/23/2023 - 09:15

رہبر معظم انقلاب نے صوبہ کرمان اور خوزستان کے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات کا حل انتخابات ہیں، انتخابات نہ ہوں تو ملک کا نقصان ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات لازمی ہیں۔ بعض لوگ بے توجہی میں عوام میں مایوسی پھیلاتے ہیں اور انتخابات کی اہمیت سے نظریں چراتے ہیں۔ اگر انتخابات نہ ہوں تو ملک مطلق العنانیت کا شکار ہوگا اور بدامنی پھیلے گی۔

صوبہ کرمان اور خوزستان کے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی کے نظام میں انتخابات لازمی ہیں۔ جمہوریت یعنی عوامی رائے کی حاکمیت۔ عوامی حاکمیت کو یقینی بنانے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ بعض لوگ انتخابات کی ضرورت پر اشکال اٹھاتے ہیں اور عوام کا جذبہ ٹھنڈا کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ انتخابات نہ ہوں تو ملک میں مطلق العنانیت آئے گی اور معاشرہ افراتفری کا شکار ہوگا۔ ملک کو فسادات اور بدامنی سے محفوظ رکھنے کا طریقہ انتخابات ہیں۔

رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات سے ملک میں تبدیلی آتی ہے۔ بعض لوگ ملک میں تبدیلی لانے کی بات کرتے ہیں لیکن انتخابات سے کو نظرانداز کرتے ہیں جو تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ملک میں ہر قسم کی تبدیلی کے لئے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو آگے بڑھ کر مختلف سطح پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لینا چاہئے۔

رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات کے بارے میں عوام میں مایوسی پھیلانا غلط ہے۔ اس سے کسی شخص یا ادارے کو نہیں بلکہ اس سے ملک کا نقصان ہوگا۔ بعض لوگ ملک کو درپیش مشکلات کو بیان کرتے ہیں لیکن جب ان مشکلات کو حل کرنے کے طریقے کی بات آئے تو اس کو نظرانداز کرتے ہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ آج دنیا میں کوئی بھی (باشعور انسان) صیہونی رجیم اور امریکہ اور برطانیہ میں فرق کا قائل نہیں، امریکہ نے نہایت بے شرمی سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا اب مغربی تہذیب کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے، فلسطینی قوم کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے مغرب، امریکہ اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعووں (دعویداروں) کو رسوا کیا۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 75